
پٹنہ 06 مئی :وزیراعلیٰ جناب نتیش کمار نے کٹیہار ضلع کے کرسیلا تھانہ حلقہ میں چاند پور ہنومان مندر کے پاس اسکار پیو اور ٹریکٹر کی ٹکر میں 08لوگوں کی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کو انتہائی تکلف دہ بتا یا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی خدا سے دعا کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سڑک حادثہ میں زخمی دو افراد جن کا علاج پورنیہ کے صدر اسپتال میں چل رہا ہے ، کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ِ











