
بہارشریف(محمد راشد عالم) نالندہ ضلع کے گوکھول پور تھانہ علاقہ میں رفع حاجت کیلئے گئے معمر شخص کی بجلی کی کرنٹ لگنے سے موت ہونے کا معاملہ رونما ہوا ہے،ذرائع کے مطابق گوکھول پور تھانہ علاقہ کے بودھ نگر کے رہنے والے مرحوم بیدھ ناتھ ساؤ کے 67 سالہ بیٹے برجلال ساؤ کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ لواحقین نے بتایا کہ وہ کھیت میں رفع حاجت کے لیے گیا تھا اور گھر واپس آتے ہوئے 440 وولٹ کی بجلی کی تار ٹوٹ کر اس پر گر گئی جس سے وہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین موقع پر پہنچ گئے اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ گوکھول پور تھانہ انچارج شیوم کمار سمن نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہارشریف صدر ہسپتال بھیج کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کرکے پولیس آگے کی کارروائی کررہی ہے۔











