
پٹنہ : گورنمنٹ اردو لائبریری ،پٹنہ کے زیر اہتمام لائبریری کا جریدہ 2025 کا اجراء مگدھ یونیورسیٹی کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر علیم اللہ حالی کے ہاتھوں آج لائبریری کے کانفرنس ہال میں عمل میں آیا ۔ تقریب اجراء کی صدارت گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیرمین ارشد فیروز نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکبر رضا جمشید موجودتھے ۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سےپروفیسر صفدر امام قادری ، شعبہ اردو ، کالج آف کامرس موجود تھے ۔ ڈاکٹر آصف سلیم ، ڈاکٹر انوارالہدیٰ اور شرف الہدیٰ نے جریدہ پر اظہار خیال کیا ، اس کے علاوہ پروفیسر عبد الواحد انصاری ، مولانا سید شاہ مشہود احمد قادری ندوی ، محمد نسیم الدین احمد، فخرالدین عارفی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، نظامت کے فرائض پرویز عالم نے ادا کئے ۔ جبکہ اظہار تشکر محمد اظہر الحق نے ادا کئے ۔
اس موقع گورنمنٹ اردو لائبریر ی کے چیرمین ارشد فیروز نے کہا کہ لائبریری لگاتار اپنے شائقین کتب کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ادبی و لسانی اہمیت کی حامل پروگرام وغیرہ بھی متواتر کرتی رہی ہے ۔ لائبریری نے ڈائریکٹری کو بھی شائع کیا ہے اور اب تک دو ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور اب تیسر ایڈیشن کیلئے مجلس عاملہ سے منظوری مل گئی ہے اور بہت جلد ہی اس کی تیاری شروع ہوجائیگی ۔











