• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مہلک مرض ہے جو کسی خاص علامت کےجسم کو نقصان پہنچاتا ہے: ڈاکٹر شمیم

گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال میں پروفیسر محمدمحفوظ الرحمٰن کی صدارت میں ’’ہائپر ٹینشن اے سائلینٹ کیلر‘‘موضوع پر سیمینار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 18, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ ،17مئی، (پریس ریلیز): آج ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے کے موقع پر شعبہ ماہیت الامراض گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کے زیر اہتمام ایک روزہ علمی اور بیداری پر مبنی سیمینار بعنوان’’Hypertension: A Silent Killer‘‘منعقد ہوا، جس میں ماہرینِ طب، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، پی جی اسکالرز اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس سلسلے کی جانکاری دیتے ہوئے پی جی اسکالر ڈاکٹرمحمد ظفر اقبال نے بتایا کہ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت پی جی اسکالرڈاکٹر امان اللہ جمالی نے حاصل کی۔ بعد ازاں خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شعبہ ماہیت الامراض کے صدر اور سیمینار کے آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر محمدشمیم اختر نے حاضرین کا استقبال کیا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مہلک مرض ہے جو بغیر کسی خاص علامت کے انسانی جسم کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں یہ دل، دماغ اور گردوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر تا ہے۔تقریباً 25 فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے، اور ہر سال تقریباً 1 کروڑ افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچا جا سکتا ہے اگر خطرات کے عوامل مثلاً غذا میں چربی، کھانے میں نمک وغیرہ کم استعمال ، سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے، موٹاپا کم کرنے کے لیے ریاضت کی جائے، ذہنی تناؤ سے بچا جائے اور باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کروا کر ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ڈاکٹر شمیم اختر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ یونانی نظامِ طب کو عصری تقاضوں سے ہم اہنگ کرتے ہوئے عوامی سطح پر اس طرح کے علمی پروگراموں کے ذریعے شعور و آگہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کی ِ سرپرستی اور بہترمنصوبہ بندی سے اس سیمینار کا کامیاب انعقاد ممکن ہو سکا۔
ڈاکٹر سکینہ بانو نے World Hypertension Dayکی مناسبت سے بلڈ پریشر سے متعلق اہم نکات پر مشتمل ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جب کہ ڈاکٹر سعدیہ تبسم نے حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے انسداد اور بہتر انتظام پر زور دیا۔ معروف ماہر طب ڈاکٹر ایس کے پنکج ,سینئر میڈیکل آفیسر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ نے اپنے تجربات کی روشنی میں ہائی بلڈ پریشر کے مضر اثرات اور موجودہ دور کے چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ممتاز ماہر قلب ڈاکٹر عادل احمد خان،ڈی ایم کارڈیولوجی، ایمس پٹنہ نے ایک جامع لیکچر پیش کیا جس میں انہوں نے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کے باہمی تعلق، وجوہات اور جدید علاج پر تفصیل سے گفتگو کی۔اس دوران پی جی اسکالرز کی جانب سے کئی سوالات بھی کیے گئے، جن کے تفصیلی اور تشفی بخش جوابات بھی دیے ، جس سے سامعین کے علم میں قابلِ قدر اضافہ ہوا۔
پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر محمدمحفوظ الرحمٰن نے کی۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ھمکنار کرنے ، اور ضروری اشیا کی فراہمی میں انکا رول قابل تحسین ہے۔ اس علمی نشست میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام نے شرکت کی جن میں شعبہ ماہیت الامراض کےپروفیسر توحید کبریا، ڈاکٹر ایس کے پنکج، اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ادیب احمد کے علاوہ، شعبہ حفظانِ صحت سے ڈاکٹر ملکہ بلنداختر؛ شعبہ علم الادویہ سے صدر شعبہ ڈاکٹر محمد انس، اور ڈاکٹر محمد نظام الدین؛ شعبہ معالجات سے صدر شعبہ ڈاکٹر نجیب الرحمٰن اور اور ڈاکٹر رضی احمد؛ شعبہ کلیات سے صدر شعبہ ڈاکٹر تنویر عالم، ڈاکٹر متانت کریم، ڈاکٹر جمال اختر اور پروفیسر رضوان احمد؛ شعبہ صیدلہ سے ڈاکٹر محمد یوسف انصاری؛ شعبہ علم الاطفال سے ڈاکٹر محمد شیبہ فیروز؛ جبکہ شعبۂ ای این ٹی سے ڈاکٹر خصال احمد شامل تھے۔ اس کے علاوہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس بہارکے صدر ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی، ایسو سی ایشن اف یونانی فزیشین بہار کے جنرل سکریٹریڈاکٹر شفاعت کریم اور تمام شعبہ جات کے پی جی طلبہ و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ سیمینار جہاں طب یونانی کے طلبہ و طالبات کے لیے علمی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوا، وہیں صحتِ عامہ سے متعلق شعور و آگہی کی ترویج میں بھی ایک مؤثر قدم قرار پایا۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد میں کوآرڈینیٹرز کے طور پر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال اور ڈاکٹر تنویر نور شعبہ ماہیت الامراض نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے اپنی محنت، تنظیمی مہارت اور جذبے سے سیمینار کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔سیمینار کے اخیر میں پروفیسر توحید کبریا نے تمام مہمانانِ گرامی، مقررین، منتظمین اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist