• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

ہندوستانی معیشت عالمی ہلچل کو برداشت کرنے کی اہل

پالیسی ریٹ برقرار،قرضوںکی قسطوں میں اضافہ نہیں ہوگا:گورنر ریزرو بینک

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 7, 2023
0 0
A A
ہندوستانی معیشت عالمی ہلچل کو برداشت کرنے کی اہل
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی 6 اکتوبر (یو این آئی) افراط زر کو ہدف کی حد کے اندر رکھنے کے مقصد پر نظر رکھتے ہوئے ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج ترقی کے تخمینہ کو برقرار رکھتے ہوئے پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کوگھروں ، کار وغیرہ اور دیگر قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رواں مالی سال میں چوتھی دو ماہی تین روزہ میٹنگ کے بعد آج جاری بیان میں یہ اعلان کیا گیا ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پالیسی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے لیکن پالیسی شرحوں کو برقرار رکھتے ہوئے ، کمیٹی نے مناسب موقف سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد فی الحال پالیسی ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ ریپو ریٹ 6.5 فیصد، اسٹینڈرڈ ڈپازٹ فیسیلٹی ریٹ (ایس ڈی ایف آر) 6.25 فیصد، ماریجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (ایم ایس ایف آر) 6.75 فیصد، بینک ریٹ 6.75 فیصد، فکسڈ ریزرو ریپو ریٹ 3.35 فیصد، کیش ریزرو ریشو 4.50 فیصد پر لیکویڈیٹی ریشو 18 فیصد ہے ۔مسٹر داس نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اور مالیاتی شعبہ میں عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کے درمیان مضبوطی بنی ہوئی ہے اور یہ افراط زر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے شرح نمو کا تخمینہ 6.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ اس بنیاد پر رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں یہ 6.5 فیصد، تیسری سہ ماہی میں چھ فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.9 فیصد ہو سکتی ہے ۔ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ 6.6 فیصد ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کی پوری توجہ افراط زر کو چار فیصد کے ہدف کی حد کے اندر لانے پر ہے ۔ ستمبر میں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب اس میں نرمی آنے کی توقع ہے ۔ سبزیوں کی قیمتوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی سے بھی مہنگائی میں کمی کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں خوردہ افراط زر کا تخمینہ 5.4 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ دوسری سہ ماہی میں یہ 6.4 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 5.6 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.2 فیصد رہنے کا اندازہ ہے ۔ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ 5.2 فیصد ہو سکتا ہے ۔ مسٹر داس نے کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر داس نے کہا کہ یہ فیصلہ ریزرو بینک کے خوردہ افراط زر کو چار فیصد کی حد کے اندر رکھنے کے ہدف کے مطابق لیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ ترقی کو تیز کرنے کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک مہنگائی اور ترقی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ خریف کی بوائی میں تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اشیائے خوردونوش اور ایندھن کی قیمتوں پر مہنگائی کے اثرات نظر آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اب بھی عالمی ہلچل کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ مالیاتی نظام مضبوط بنا ہوا ہے ۔ ملکی مانگ کے زور پر معیشت کی رفتار مل رہی ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist