
،پٹنہ سٹی 9 مارچ( ذوالقرنین) پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ میں بہار اسمبلی کے اسپیکر اور مقامی MLAشری نند کشور یادو کے زیر اہتمام ہولی ملن تقریب میں صندل اور گلاب کی پنکھڑیوں سے ہولی کھیلی گئی اس پروگرام پٹنہ سٹی کورٹ کے قریب واقع جالان بھون میں منعقد کیا گیا تھا ہولی ملن تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال بہار اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو نے چندن لگا کر اور گلاب کی پتیاں چھڑک خیرمقدم کیاپروگرام میں لذیذ کھانوں کے ساتھ ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیااس پروگرام میں بہار بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے وہاں موجود میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹنہ صاحب اسمبلی کے اسپیکر شری نند کشور یادو اسمبلی کے تمام شہریوں میں مقبول ہیں اور وہ ہمیشہ علاقے کی ترقی میں لگے رہتے ہیں پٹنہ سیٹی میں تمام مذاہب کے لوگ ہولی اور دیگر تہوار ایک ساتھ مناتے ہیںاس پروگرام میں بہار حکومت کے سڑکوں کی تعمیر کے وزیر نتن نوین پٹنہ کی میئر محترمہ سیتا ساہوکامرس فورم کے شریک کنوینر نتن کمار رنکو ریاستی ترجمان پربھاکر مشرا میئر کے نمائندے ششیر کمار، تمام ڈویژنل صدور ضلعی عہدیدار معززین اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔











