• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

طبّی کانگریس کی جانب سے 149 ویں مفت یونانی میڈیکل کیمپ ،رکن پارلیمان اقرا حسن کی شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 19, 2026
0 0
A A
طبّی کانگریس کی جانب سے 149 ویں مفت یونانی میڈیکل کیمپ ،رکن پارلیمان  اقرا حسن کی شرکت
Share on FacebookShare on Twitter

کیرانہ،سماج نیوز سروس: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کیرانہ اُترپردیش کی جانب سے 149 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ سینکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا۔ زیادہ تر مریض امراض معدہ و جگر، جوڑوں کا درد، شوگر بلڈ پریشر اور استحالہ میں خرابی کے پائے گئے۔ دہلی سے ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی اور ذیشان قاضی کے علاوہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر سیّد یاسر اور ذیشان پردھان نے اپنے رفقا کے ساتھ انتظام و انصرام کماحقہ ادا کیا۔ کیمپ کے اختتام پر لوگوں کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ محترمہ اقرا حسن نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں صدیوں سے آزمایا ہوا یونانی طریقہ علاج ہماری صحت کا ضامن ہے۔ کیونکہ اس وقت پہلے کے مقابلے لوگ لائف اسٹائل کی تبدیلی کے سبب زیادہ امراض میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ غذائی اشیا میں ملاوٹ، کورلڈ ڈرنکس وغیرہ بھی ہماری صحت کو خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اپنی صحت کے لیے دوبارہ دیسی طریقہ علاج (آیوروید اور یونانی) کی طرف واپس آرہی ہے۔ انہوں نے مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی خدمات کو تسلیم کیے جانے اور ان کے شایان شان ملک میں مقام دلانے پر زور دیا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے تنظیم کے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو قوم نے یکسر نظر انداز کیا ہے۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو نہ صرف طبیب حاذق بلکہ اپنے وقت کے شاندار لیڈر تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج قرول باغ دہلی جیسے عظیم اداروں کے بانی تھے۔ اس کے علاوہ بے سہارا بچوں کے لیے ’بچوں کا گھر‘ بنایا اور سکنڈری اسکولز بھی قائم کیے۔ انہوں نے زندگی بھر عوام الناس کی خدمت کی۔ مگر ابھی تک انہیں بھارت رتن جیسے قومی اعزاز سے سرفراز نہ کیا جانا افسوس کی بات ہے۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں ماسٹر موہن پردھان، ڈاکٹر اکرام پردھان، محسن پردھان، دلشاد پردھان، ہارون پردھان، چودھری منور، فیروز خان، سیّد شاہد علی، حافظ ہارون، مرسلین، ڈاکٹر عشرت وغیرہ نے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔ تمام شرکاء کا شکریہ ڈاکٹر سیّد یاسر نے ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist