بہارشریف (ایم ایم عالم)نالندہ ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں الگ الگ سڑک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد کی المناک موت ہونے کا معاملہ رونما ہوا ہے۔ان واقعات نے تینوں گھروں میں شادی کی خوشی غم میں تبدیل ہوگیا۔پہلا واقعہ پیر کے روز دیر رات راجگیر تھانہ علاقے کے تحت پلکھی گاؤں میں پیش آیا جہاں 45 سالہ منجو دیوی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لیے قریبی ہوٹل میں کام کرتی تھی۔رات گئے گھر واپس آتے ہوئے وہ ایک گاڑی سے ٹکرا گئی اور سڑک کے کنارے نالے میں گر گئی۔ جب اس کے اہل خانہ اسے ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔وہ خاندان کی واحد کمانے والی فرد تھی۔دوسرا واقعہ نگرنوسہ پولیس اسٹیشن کے گائوں موحدین پور کے قریب پیش آیا جہاں 23 سالہ منیش کمار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔بتایا جا رہا ہے کہ منیش جو اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں کے دوران گھر کے باہر خوشی میں گانے کے دھون پر گھر کے بغل میں سڑک کے کنارے ناچ رہا تھا اس درمیان نامعلوم موٹرسائیکل نے ٹکر مار دی جس سے شدید زخمی ہوگئےجس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔تیسرا واقعہ بہار تھانہ علاقے میں عنبر ہوٹل کے قریب پیش آیا،جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی 35 سالہ سودھا دیوی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی اور اس کی موت ہو گئی۔وہ چھبیلا پور تھانہ علاقہ کے گورور گاؤں کی رہائشی تھی۔ تینوں واقعات میں پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہارشریف صدر ہسپتال بھیج دیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردیا۔پولیس کی جانب سے نامعلوم گاڑیوں کی شناخت کر کے کارروائی کے لیے تفتیش جاری ہے۔فی الحال تینوں گھروں کی شادی کی خوشی غم میں تبدیل ہو گئی اور گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو گیا ہے۔












