بستی: ایک سب انسپکٹر کے رائفل لوڈ کرنے میں ناکام رہنے پر یوپی پولیس کی ملک بھر میں فضیحت ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد پولیس تھانہ میں پیش آیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ سب انسپکٹر رائفل لوڈ کرنے اور فائر کرنے میں ناکام رہتا ہے۔خیال رہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا، ڈی آئی جی آر کے بھاردواج تھانہ میں موجود تھے اور وہ سب انسپکٹر کی ہنر مندی کو جانچ رہے تھے کہ وہ رائفل سے فائر کس طرح کرتا ہے۔ لیکن سب انسپکٹر کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ رائفل کو کس طرح لوڈ کیا جاتا ہے اور کارتوس کو بیرل کے ذریعے کس طرح ڈالا جاتا ہے!اس کے بعد ڈی آئی جی دیگر افسران سے اس کے بارے میں پوچھتے ہیں اور سب انسپکٹر اس بات پر مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ وہ رائفل لوڈ کرنا نہیں جانتے۔












