• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مئی 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہر مسجد میں مکتب اور ہر علاقے میں اسکول کے قیام کی مہم چلائے گی جمعیۃعلماء ہند

جمعیۃ علماء سے وابستگی اخروی فلاح کا ضامن: مولانا حکیم الدین قاسمی، مایوسی کی بات کرنے والے حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتے: مولانا عبداللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 29, 2022
0 0
A A
ہر مسجد میں مکتب اور ہر علاقے میں اسکول کے قیام کی مہم چلائے گی جمعیۃعلماء ہند
Share on FacebookShare on Twitter

لکھیم پور :جمعیۃ علماء وسطی اترپردیش کے جملہ اراکین عاملہ، مدعوئینِ خصوصی اور ضلعی صدور و نظماء کا خصوصی اجلاس سے اداریہ محمودیہ محمدی ضلع لکھیم پور میں منعقد ہوا، جس میں وسط زون یوپی کے 28؍اضلاع سے 100 سے زائد ذمہ داران و نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبہ کے اندر جمعیۃ علماء کی یونٹوں کو مزید متحرک کرکے مقامی یونٹوں کی تشکیل، اصلاح معاشرہ اور دینی تعلیمی بورڈ کی تشکیل شدہ کمیٹی کی کارکردگی ، اوپن اسکول، ملت فنڈ ، سدبھاؤنا سنسد، ماہ فروری میں دہلی میں ہونے والے مرکزی منتظمہ و اجلاس عام اور زون کے اجلاس عام پر غور خوض کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز جمعیۃ علماء کی پرچم کشائی سے ہوا۔ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے کلیدی خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری وابستگی جمعیۃعلماء ہند سے کیوں ہے، ہمیں اس مقصد پر غور کرنا چاہئے۔ارتداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اگر بنیادی دینی تعلیم سے وابستہ نہیں کریں گے تو وہ شبہات میں مبتلا ہو کر آگے کہاں تک پہنچیں گے ،اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔جمعیۃ علماء سے وابستگی ہماری دین اور دنیا دونوں ہے، جمعیۃ علماء ہماری زندگی اورموت ہے۔ تبلیغی جماعت اور مدارس کے تحفظ کا مسئلہ ہو تو کون کھڑا ہوتا ہے؟ہیٹ کرائم اور اسلاموفوبیا کے تعلق سے اقوام متحدہ اور عالمی فورم پر اس مسئلے کو اٹھانا کس جماعت کے ایجنڈوں میں سے ہے؟ مولانا نے کہا کہ جمعیۃ علماء دہلی سے نہیں بلکہ گاؤں سے شروع ہوتی ہے، ہمیں اس حوالہ سے ہر گاؤں کو جمعیۃ علماء ہند بنانا ہے، اگر جڑ مضبوط نہیں ہوگی تو شاخیں ہری بھری کیسے ہوں گی۔ جب آپ مقامی سطح پر مضبوط ہوں گے تبھی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر عمل کرسکیں گے۔ ملت فنڈ کا قیام مقامی طور پر کاموں کو منظم کرنے کیلئے ہوا ہے،اس کے تحت لوگوں کو ماہانہ100روپے کا ممبربنایا جائے گا۔ اس کیلئے ایک فعال نوجوان کا انتخاب کرکے مرکز بھیج دیں جسے آرگنائزر بنایا جائے گا۔ جمعیۃ اوپن اسکول پر کہا کہ 300مدارس اب تک اس سے جڑ چکے ہیں، یہ آج کے زمانہ کی اہم ضرورت ہے۔ اپنے ضلع میں ورکشاپ رکھ کر اس کی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 400سے زائد مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء اس وقت کر رہی ہے۔ اپنے علاقہ میں افرادسازی اور ممبرسازی کا کام کریں۔ اس کے علاوہ مولانا نے 10،11،12فروری کو ہونے والے اجلاس عام کی جانب بھی ذمہ داران کو متوجہ کیا۔ اپنے اکابر کا مشن ہماری زندگیوں کے سامنے ہونا چاہئے، ہم ان کے کردار کو بچوں اور لوگوں کے سامنے رکھیں۔ اجلاس کی صدارت کررہے جمعیۃ علماء وسط اتر پردیش کے صدر مولانا اسلام الحق اسجدقاسمی نے کہا کہ اگر پوری تاریخ اسلامی کا مطالعہ کیا جائے تو ہر دور میں اس احساس کو باقی رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا اصل مقصد کیا ہے، جو مشن انبیاء اور اولیاء اللہ کا تھا وہی کام علمائے کرام کا تھا اور رہے گا۔ ہندوستان کی تاریخ ہمارے سامنے ہے، یہاں انگریزوں کے تسلط کے بعد ہمارے علماء سر جوڑ کر بیٹھے اور دار العلوم کا قیام عمل میں آیا، اسلام اور شعائر اسلام ، ملت کی حفاظت ایک مسئلہ تھا، علماء کی قربانیوں کے نتیجے میں ہم آزادملک دیکھ رہے ہیں، آج پھر اس ملک کی حفاظت ہماری ہی ذمہ داری ہے۔ زون کے نگراں و ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں حالات کی ناسازگی پر کہا کہ عوام الناس تک یہ بات پہنچائیے کہ ابھی حالات اس سے زیادہ سخت نہیں ہیں جتنے سخت حالات میں ہمارے بڑوں نے ہمارے لیے راہیں کھولی تھیں، اور اگر بالفرض خدانخواستہ حالات بے قابو بھی ہو جائیں تو آزمائش اور مسلمانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آزمائشی حالات امت مسلمہ کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ نیز ہم ہی وہ جماعت ہیں جسے ان حالات کا ڈٹ کر سامنا کرنا ہے، ہم ہی مایوسی سے سوچیں گے تو حوصلے سے کون سوچے گا؟مولانا نے کہا کہ مایوسی کی بات کرنے والوں نے کبھی حالات کا مقابلہ نہیں کیا، اور حالات کا مقابلہ کرنے والوں نے کبھی مایوسی کی بات نہیں کی۔ آج بھی جو لوگ مایوسی کی بات کر رہے ہیں وہ حالات کا طویل مدتی مقابلہ نہیں کریں گے، شعلہ بن کر بھڑکیں گے اور بجھ جائیں گے۔ حالات کا مقابلہ وہ لوگ کریں گے جو لکڑی کی طرح سلگنا سیکھیں گے۔ناظم اجلاس مفتی ظفر احمد قاسمی جنرل سکریٹری وسط زون نے کہا کہ اب تک مقامی سطح پر 200یونٹوں کا قیام عمل میں لانے کی بات آچکی ہے۔ تحصیل اور علاقائی سطح پر جمعیۃ کی یونٹ کے قیام پر عہدیداران نے کہا کہ جس طرح پولنگ بوتھ کی کمیٹی بنتی ہیں، اسی طرح گاؤں گاؤں کی کمیٹی بنائی جائے، پھر 10گاؤں کی ایک بڑی کمیٹی بنائی جائے ، نوجوانوں کو جوڑاجائے۔اصلاح معاشرہ کے تعلق سے گفتگو کے دوران سابق ریاستی صدر حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمیؒ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم خدام کوانتہائی اہم عنوانات دئے ، صحیح تصوف سے واقف کرانے کیلئے عظمت اولیاء اللہ کی تحریک چلائی۔ زون میں اب تک نشہ کے خلاف، عقائد کی درستگی کیلئے مہمیں چل رہی ہیں، ارتداد سے بچانے کیلئے پروگرام ہوئے۔ آئندہ تین مہینے کیلئے آسان نکاح اور طلاق سے جڑے معاشرتی مسائل کے تعلق سے مہم چلائی جا ئے گی۔ اس سلسلے میں صاحب قلم حضرات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، جو 15دن میں مواد مہیا کرا ئے گی جنہیں تمام اضلاع تک پہنچایا جائے گا۔کمیٹی کا سرپرست لکھنؤ کے معروف عالم دین مولانا عبد العلی فاروقی کو بنایا گیا اور ان کے ساتھ ریاستی نائب صدر پروفیسر محمد نعمان شاہجہانپور، زون کے صدر مولانااسلام الحق اسجد قاسمی لکھیم پور ، مفتی حارث عبد الرحیم لکھنؤ، مولانا کوثرندوی لکھنؤاور مفتی اظہار مکرم قاسمی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ۔ اس موقع پرجمعیۃ علماء فرخ آباد کے جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا کہ جس شادی بیاہ کی مجلس میں ایسا کوئی کام ہو رہا ہو جو منکر ہو تو اس مجلس کا پہلے خود بائیکاٹ کریں۔مولانا انصار احمد جامعی نے سادگی کے ساتھ شادی پر متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے علماء اس کی پہل کریں کہ وہ سادگی کے ساتھ شادی کریںگے اور سادگی کے ساتھ دیگر تمام امور انجام دیں گے۔ اوپن اسکول کے تعلق سے مفتی ظفر احمد قاسمی نے ذمہ داران سے کہا کہ ہر ضلع میں اس کام کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے جو اہل مدارس کے سامنے جمعیۃ اوپن اسکول کا تعارف کرائے پھر اس کے بعد اگر کسی ضلع کو اوپن اسکول کی ضرورت ہو تو وہ مرکز سے رابطہ کرے اور وہاں سے ایک آدمی بلا کر رہنمائی حاصل کی جائے۔ میٹنگ میں طے پایا کہ کہ صدسالہ تقریبات کے ضمن میں اکتوبر ماہ میں زون کا اجلاس عام لکھنؤ میں ہونا ہے، اس سے قبل تمام اضلاع میں ایک ضلع سطح کا پروگرام منعقد ہونا ہے، اس تعلق سے تمام اضلاع کے ذمہ داران اپنے اپنے ضلع کی تاریخیں طے فرما کر ذمہ داران کو مطلع فرما دیں۔ دینی تعلیمی بورڈ کے حوالہ سے کام پر طے کیا گیا کہ تمام اضلاع میں دینی تعلیمی بورڈ کی ضلع کمیٹی کا قیام عمل میں آنا ہے، ایک مہینے کے اندر اضلاع میں مکاتب کے قیام کیلئے مساجد کا سروے کرکے ذمہ داران سے رابطہ کا کام شروع کیا جائیگا۔ اجلاس میں زون کیلئے شعبہ تنظیم وترقی کا قیام عمل میں آیا جس کا ناظم قاری عبد المعید چودھری کانپور کو منتخب کیا گیا۔ نظامت کے فرائض زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے بحسن وخوبی انجام دیتے ہوئے سابقہ خواندگی رپورٹ پیش کی۔ جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری مولانا احمد عبد اللہ رسولپوری نے جھنڈا ترانہ پیش کیا۔ حافظ محمد احمد صفوان نے تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کیا۔ حافظ احمد یحییٰ عبد اللہ رسولپوری نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا عبد العلی فاروقی کی دعا ء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist