• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 11, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

باندرہ کوکنی مسجد کے احاطہ میں مہاراشٹر مائناریٹی این جی فورم اور باندرہ خدمت گروپ کی جانب سے کثیرالمقاصد کیمپ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2023
0 0
A A
باندرہ کوکنی مسجد کے احاطہ میں مہاراشٹر مائناریٹی این جی فورم اور باندرہ خدمت گروپ کی جانب سے کثیرالمقاصد کیمپ
Share on FacebookShare on Twitter
ممبئی :تعلیم ، صحت ، قانونی معلومات ، دستاویزکو درست کرنے کی رہنمائی سمیت دیگر بہت مفید معلومات فراہم کرنے کیلئے باندرہ کے کوکنی مسجد کے احاطہ میں سنیچر ۲۷؍ مئی کو صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے سیکڑوں افراد نے فائدہ اٹھایا ۔ کیمپ میں صحت ، تعلیم ، معیشت اور صحافت وغیرہ کیلئے کونسلنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میڈیکل کیمپ میں آنکھوں ،استھما، شوگر ،ای سی جی اور بلڈ شوگر سمیت کئی طرح کی جانچ کا انتظام تھا ۔خواتین میں پستان کے کینسر کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ٹاٹا کینسر ہسپتال کی سرجن ردھیما بِنڈِش نے خواتین کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی بیماری سے محفوظ رہنے کا آسان ذریعہ یہ ہے کہ اس تعلق سے بیدار رہا جائے اور احتیاط سے کام لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جسم میں ہونے والی کوئی بھی بیماری کے آثار ظاہر ہوتے ہیں لیکن ہم اس پر توجہ نہیں دیتے ۔ ڈاکٹر ردھیما نے بتایا کہ پستان کے کینسر کا آپریشن اب بہت ہی آسان ہے اور ابتدا میں اس میں معلومات ہوجائے تو آسانی سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔
کیریئر سازی سے متعلق ڈاکٹر کاظم ملک نے طلبہ اور ان کے سرپرستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’تعلیم کے شعبہ میں کیریئر کے بہت سے مواقع ہیں لیکن ہمارے طلبہ معلومات کی کمی درست رہنمائی نہ ہونے کے سبب اپنی بہترین صلاحیت استعمال نہیں کرپاتے ، جبکہ ان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ، ضرورت ہے ان کی رہنمائی اور مواقع کے تئیں نشاندہی کرنے کی‘‘۔دستاویز سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے نو ترنگ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ دار راشد پردیسی نے کہا ’’اہم دستاویز کی تیاری اور اسے اپڈیٹ کرانے میں ہمارا رویہ تساہلی والا ہوتا ہے ، ہم اس وقت متوجہ ہوتے ہیں جب مقررہ تاریخ گزر چکی ہے ، ملک موجودہ حالات میں ہمارے دستاویزات درست ہونا لازمی ہیں ‘‘۔
کیمپ میں طب نبوی ﷺ پر بھی ایک معلوماتی پروگرام تھا ۔منصور علی نے طب نبوی ﷺ سے متعلق بتایا کہ یہ علاج سے زیادہ عقیدہ کا معاملہ ہے اگر ہم نے اس عقیدہ کے ساتھ استعمال کیا کہ یہ علاج نبی ﷺ نے فرمایا ہے اس لئے یہ ہماری صحت کو ضرور فائدہ پہنچائے گا ۔ انہوں نے وضاحت کہ ہمارے ایک دوست نے اس کو باضابطہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی شکل دی ہے اور یہ شعبہ بھی ہمارے لئے کیریئر کا ایک اچھا ذریعہ ہو سکتا ہے ۔واضح ہو کہ طب نبوی ﷺ پر کئی مصنفین و محققین نے کافی تحقیق کی ہے ۔
سورہ الرعد میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’جو جھاگ ہے وہ اڑ جایا کرتا ہے اور جو چیز انسانوں کیلئے نفع بخش ہے وہ زمین میں ٹھہر جاتی ہے‘‘ ۔ جو لوگ انسانوں کی بھلائی کیلئے متحرک ہوں گے وہ اس زمین کے بہترین لوگوں میں شمار ہوں ۔ باندرہ خدمت گروپ نے شاید اسے سمجھ لیا ہے اسی لئے وہ گذشتہ کئی سالوں سے مفاد عامہ کے کاموں میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے بچوں اور بچیوں کیلئے جنوری ۲۰۲۳ سے مارشل آرٹ سیکھنے کا بھی انتظام کیا ہے ۔ پروگرام میں بچوں اور بچیوں نے چار پانچ ماہ میں جتنا کچھ سیکھا ہے اس کا مظاہرہ بھی کیا اور باندرہ خدمت گروپ کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈ اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے ۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    مئی 10, 2025
    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    مئی 10, 2025
    یوٹیوب نے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی نیوز چینلز کی نشریات کو روک لگا دی

    یوٹیوب نے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی نیوز چینلز کی نشریات کو روک لگا دی

    مئی 10, 2025
    غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی منصوبہ جبری نقل مکانی کے مترادف ہے: انروا

    غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی منصوبہ جبری نقل مکانی کے مترادف ہے: انروا

    مئی 10, 2025
    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی جنگ بندی – بھارت پاک کے درمیان سیز فائر

    مئی 10, 2025
    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    ہندوستان کی خواتین کا ریکارڈ شاندار ہے سری لنکا کی خواتین کے خلاف

    مئی 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist