• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ : عمرقید کی سزا کاٹ رہے دو ملزمین کی سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی

نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر ہائی کورٹ میں پانچ برس بعد بھی سماعت کانہ ہونا افسوسناک:مولانا ارشدمدنی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 7, 2023
0 0
A A
کولکاتہ برمن اغواء معاملہ : عمرقید کی سزا کاٹ رہے دو ملزمین کی سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 6/ نومبر,پریس ریلیز،ہمارا سماج:سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے آج یہاں عمر قید کی سزا کاٹ رہے دو مسلم ملزمین کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے 23/جولائی 2001ء کو مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ کی مشہور جوتے کی کمپنی کے مالک روئے برمن کے اغواء کے معاملہ میں ملوث تھے نیز اغواء سے حاصل ہونے والی رقم کو انہوں نے کولکاتہ امریکن سینٹر پر ہوئے حملہ میں استعمال کیا تھا۔نچلی عدالت سے ملزمین کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد کولکاتہ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی، ایک جانب جہاں کولکاتہ ہائی کورٹ نے اپیل سماعت کے لیئے قبول کرلی وہیں ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں مسترد کرد ی تھیں۔ملزمین نور محمد عبدالمالک انصاری (ممبئی، مہاراشٹر) اور جلال ملا رشید ملا (مغربی پرگنہ، مغربی بنگال) کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امدا د کمیٹی نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں ضمانت پرر ہائی کی عرضداشت داخل کی تھی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس پنکج متل کو ایڈوکیٹ گورو اگروال نے بتایا کہ اس مقدمہ میں نچلی عدالت نے ملزمین کو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی ہے اس فیصلہ کے خلاف اپیل گذشتہ پانچ سالوں سے کولکاتہ ہائی کورٹ میں التواء کا شکار ہے اور اس بات کی کوئی گیارنٹی نہیں ہے کہ اپیل پر کب سماعت ہوگی۔
ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایاکہ ملزمین کو محض شک کی بنیاد پر مجرم قراردیا گیا ہے اور انہیں پختہ یقین ہے کہ وہ ہائی کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں کامیاب ہوں گے، لیکن ہائی کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے لہذا ملزمین مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمین 16 سال سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں۔ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی سرکاری وکیل نے سخت لفظوں میں مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ اپیلوں پر تاخیر ملزمین کے وکلاء کی وجہ سے ہورہی ہے استغاثہ کی وجہ سے نہیں نیز ملزمین کو عمر قید کی سزا ایک سنگین معاملے میں ہوئی ہے لہذا ملزمین کو ضمانت رہا کرنے کی بجائے ہائی کورٹ کو اپیلوں پر جلد از جلد سماعت کیئے جانے کا حکم جاری کرنا چاہئے۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد جسٹس اوکا نے ملزمین کو ضمانت رہا کیئے جانے کا حکم دیا اوراپنے فیصلہ میں کہا کہ اپیلوں کی سماعت میں ہونے والی تاخیر کے لیئے ملزمین قطعی ذمہ دار نہیں ہیں نیز ماضی قریب میں ملزمین کی اپیلوں پر سماعت ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔دو رکنی بینچ نے نچلی عدالت کو حکم دیا کہ وہ دو ہفتوں کے اندر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی شرائط طئے کرے نیز ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ اپیلوں پر جلدا ز جلد سماعت کیئے جانے کے تعلق سے اقدامات کرے۔دوران سماعت ایڈوکیٹ گورو اگروال کی معاونت کرنے کے لئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ عارف علی خان، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس مقدمہ میں پولس نے پہلے 22/ لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں سے 17/ ملزمین باعزت بری ہوئے تھے اور بقیہ پانچ ملزمین کو 21/ مئی 2009ء عمر قید کی سزا ہوئی تھی لیکن مقدمہ ختم ہوجانے کے بعد پولس نے آٹھ دیگر ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیزات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا جن کے خلاف 65/ سرکاری گواہوں نے گواہی دی جس کے بعد علی پور جیل میں قائم خصوصی عدالت نے انہیں بھی عمر قید کی سزا سنا دی جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist