• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تلنگانہ میں بھی کانگریس دہرا سکتی ہے کرناٹک

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 21, 2023
0 0
A A
تلنگانہ میں بھی کانگریس دہرا سکتی ہے کرناٹک
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
تلنگانہ میں اسمبلی انتخاب کی گہما گہمی شباب پر ہے ۔وہاں 30نومبر کو انتخاب ہونا ہے اور اتفاق یہ ہے کہ وہاں بی جے پی کا دور دور تک نام ونشان  نہیں ہے ۔تلنگانہ میں اصل سیاسی جنگ بی آر ایس جو اقتدار میں ہے اور جس کے وزیر اعلی کے سی آر ہیں اور کانگریس کے درمیان ہے ۔کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کامیابی کے بعد تلنگانہ میں کانگریس کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس مقبولیت کا رشتہ راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا سے بھی جوڑا جا رہا ہے ۔کیونکہ عام طور پر سیاسی مبصرین کا یہی کہنا ہے کہ دس برس بی جے پی  سرکار کی کارکردگی دیکھنے کے بعد عام ہندوستانیوں کو اندازہ ہوگیا کہ بی جے پی اور اس کے حواریوں کے ذریعہ کانگریس کے خلاف ایک جھوٹا پروپیگنڈہ مہم چلایا گیا تھا اور اس کا مقصد اقتدار پر قابض ہونے کے سوا اور کچھ نہیں تھا ۔اسی دوران راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کر کے اور بی جے پی کی اصلیت بتا کر بھی عوام کی آنکھیں کھول دیں اور یہی وجہ ہے کہ تلنگانہ میں لوگ ایک بار پھر کانگریس کو اقتدار سونپنا چاہتے ہیں ۔
تلنگانہ کے باہر خاص طور پر دہلی میں یہ بات سوچی جا سکتی ہے کہ کانگریس کے سی آر کے مقابلے میں تلنگانہ میں کیونکر جیت سکتی ہے جب کہ وہاں اسد الدین اویسی خود موجود ہیں جو پورے ملک میں گھوم گھوم کر مسلمانوں کو کانگریس اور بی جے پی دونوں سے یکساں دوری بنائے رکھنے کی بات کرتے ہیں ۔اور ان کی پارٹی کے سی آر کے ساتھ سرکار میں ہے تو پھر تلنگانہ کے مسلمان کانگریس کے ساتھ کیسے جا سکتے ہیں کیونکہ پورے ملک میں دیکھا یہی جا رہا ہے کہ مسلمان بلا شرط کانگریس کے ساتھ ہیں اور اسی وجہ سے کانگریس کی امیدوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن تلنگانہ میں صورت حال بالکل الگ ہے کیونکہ وہاں اسد الدین اویسی ہیں اور جس طرح انہوں نے بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ہر ریاست میں اپنی حاضری لگا رہے ہیں اور یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے واحد مسیحا ہیں ۔
جبکہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی کے بارے میں تلنگانہ کے عام مسلمانوں کی بھی وہی رائے ہے جو دوسری ریاستوں میں اور وہ یہ کہ اسد الدین اویسی کا نگریس کو نقصان پہنچانے کی ضد میں ہر جگہ بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچاتے ہیں ۔اس بار بھی تلنگانہ میں اسد الدین اویسی صرف ان نو سیٹوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں جہاں مسلم اکثریت میں ہیں  اور کانگریس جیت سکتی ہے ۔جبکہ انہوں نے اس سیٹ سے اپنا کینڈیڈیٹ نہیں اتارا ہے جہاں سے وہ بی جے پی کے امیدوار راجہ کو شکست دے سکتے تھے ۔
یعنی یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ تلنگانہ کے عام مسلمان بھی اس بار کے سی آر کی جگہ کانگریس کے حق میں ہیں ۔
عام طور پر سیاسی حلقوں میں ابھی بھی یہ بات موضوع بحث ہے کہ پانچ کے پانچ اسمبلی انتخاب میں کامیابی کے باوجود عام انتخاب میں کانگریس کی کامیابی کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ کیونکہ جو ووٹر ابھی کانگریس کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں عام انتخاب میں وہی ووٹر بی جے پی کو ووٹ دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ یہ ووٹر بھی بی جے پی کے جھوٹے داعوں سے کنفیوز ہو جاتے ہیں لیکن مسلمان اگر یہ طئے کرتے ہیں کہ وہ کانگریس کو ووٹ دینگے تو اس کے پیچھے ان کی دلیل ہی یہ ہوتی ہے کہ وہ فرقہ پرستی سے نجات چاہتے ہیں ،نفرت سے نجات چاہتے ہیں ،امن و امان سے رہنا چاہتے ہیں ۔اور کانگریس کی نئی لیڈر شپ یہی وعدہ بھی کر رہی ہے ۔
تلنگانہ میں عام طور پر کانگریس کی مقبولیت کی بڑی وجہ کرناٹک میں کانگریس کا برسر اقتدار آنا بھی ہے ،بھارت جوڑو یاترا بھی ،اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی بھی ۔جن کی شفاف شبیہ اور بے لاگ گفتگو حیدرآبادی عوام کو پسند آ رہی ہے ۔راہل گاندھی کی اسی مقبولیت کے پیش نظر ہی بی جے پی نے تلنگانہ میں اب اپنی حکمت عملی بدل دی ہے ۔وہ اب خود کے جیتنے کی کوشش سے زیادہ کانگریس کو ہرانے کی کوشش زیادہ کر رہی ہے اور اس کے لئے وہ کے سی آر کے امیدواروں کو الگ الگ جگہ مختلف انداز میں مدد کر رہی ہے ۔اور یہ بات بھی تلنگانہ کے لوگ سمجھ رہے ہیں ،جو بی جے پی ہی نہیں بی آر ایس کے بھی حق میں نہیں ہے کیونکہ تلنگانہ کے لوگ اور خاص طور پر وہاں کے مسلمان ووٹر یہ دیکھ رہے ہیں کہ مسلمانوں سے متعلق بیشتر ایشو پر کے سی آر سرکار نریندر مودی کے ساتھ ہی کھڑی ہوتی رہی ہے یا پھر بائکاٹ کر کے بی جے پی کی حمایت کرتی نظر آئی ہے ۔
اور ان وجوہات کی بنیاد پر ہی نہایت سنجیدہ مبصرین بھی اب یہ کہنے لگے ہیں کہ تلنگانہ میں کانگریس سرکار بنانے کی سمت بڑھ چکی ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist