• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 30, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

اردواساتذہ کی عزت افزائی کے لیے اپنی نوعیت کامنفرد جلسہ

ایک قدم فاؤنڈیشن نےسینئرسیکنڈری امتحانات میں بہترین نتائج پر اساتذہ کو اعزازات سے سرفراز کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 9, 2023
0 0
A A
اردواساتذہ کی عزت افزائی کے لیے اپنی نوعیت کامنفرد جلسہ
Share on FacebookShare on Twitter
نئی دہلی : اساتذہ اس عمارت کی بنیاد کا پتھر ہیں جس کو سوسائٹی کہتے ہیں۔عمارت کی بلندی اور اس کی عظمتیں بلاشک و شبہ اس کی بنیاد کے پتھروں پر منحصرہوتی ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتے۔دیواریں نگاہوں میں ہوتی ہیں، چھتیں ، مینارے ،برجیاں،ستون اور محرابیں نظرآتی ہیں اوران کے نقش و نگارآنکھوں کو کھینچتے ہیں ۔ہمیں اپنی قوم کی سربلندی عزیزہے تو اساتذہ کو چاہیے کہ پورے اخلاص، ایثار اور بےنیازی کے ساتھ اپناکام کریں۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کی شام غالب اکیڈمی میں "ایک قدم فاؤنڈیشن” کی تقریب اعزازو اکرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےاردو فارسی کے مشہور استاد، دہلوی تہذیب کے نمونہ، استاذ الاساتذہ محمد انعام خاں یوسفی نے کیا۔وہ اردو اساتذہ کی عزت افزائی کے لیے منعقد کی گئی دہلی میں اپنی نوعیت کی اس منفرد تقریب کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علم ایک چھوت ہے،یہ ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ اساتذہ بچوں میں علم و ادب کا ذوق منتقل کررہے ہیں یا نہیں ؟ اس سے قبل ایک قدم فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) دہلی نے غالب اکیڈمی کے تعاون سےدہلی کے 25 سے زائد ہائرسیکنڈری اسکولوں کے 28 اساتذہ کو23- 2022  کے امتحانات میں بہترین نتائج اور اعلیٰ کار کردگی پر معززین کے ہاتھوں سند توصیف و تکریم، شال اور مومنٹو پیش کیے۔
ایک قدم فاؤنڈیشن کے سرپرست و روح رواں، مشہور ادیب و کالم نگار عظیم اختر نےاس موقع پر کہا کہ اس تقریب کامحرک ہمارایہ احساس ہے کہ اسکول کے اساتذہ کومعاشرے میں وہ احترام و اہمیت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیںیا جو مقام ان کو ماضی میں حاصل تھا،اب نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی بقااسکولوں کے اساتذہ کی محنتوں پر موقوف ہےجبکہ مشہور صحافی و مصنف احمد جاوید نے تقریب کے منتظمین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں یہاں آپ کی موجودگی ثبوت ہے کہ ہماری زبان کا مستقبل تاریک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ صارفیت کے اس دور میں کسی بھی زبان  کی زندگی کی ضمانت اس کی قوت گویائی ہے اوراردو کی قوت گویائی اپنی مثال آپ ہے،دوسری زبانیں اس کا مقابلہ نہیں کرتیں جبکہ غالب اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ اردو کےسم الخط کے ساتھ اس کی بقا کے لیے ہر سطح پر محنت کرنے کی ضرورت ہے اور غالب اکیڈمی اس تحریک میں ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے جبکہ شفیع دہلوی نے اردو کی بقاکے لیے زیادہ قوت سے تحریک چلانے پر زور دیا اور علیم الدین اسعدی نے کہا کہ اساتذہ کی عزت افزائی کے لیے  منعقدہ اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دہلی کے کونے کونے کے اساتذہ شریک ہیں اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کو منتخب کیا گیا ہے۔
پروگرام کا افتتاح  تلاوت قران پاک سے ہوا۔خطبہ افتتاح مولانا شیخ سعیدالحسن نے دیا، حاضرین کا استقبال فاؤنڈیشن کے سکریٹری سہیل اختر نے کیا جبکہ پروگرام کی نظامت محمدنثار کررہے تھے۔ تقریب کےشرکامیں کے ایل ساقی نارنگ ، پرویز صدیقی ، مولانا عطاء الرحمٰن قاسمی، شہزاد اختر،مولانا ذکیرالدین ذکی، نوراللہ خاں، عبدالصمد، رؤف رامش اور دیگرمعززین شامل تھے۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    جولائی 30, 2025
    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    جولائی 30, 2025

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist