• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ون نیشنل ون الیکشن پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

مودی حکومت اس بارنہیں کرا سکتی ایک ساتھ سارے انتخابات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2024
0 0
A A
ون نیشنل ون الیکشن پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
Share on FacebookShare on Twitter

چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت ہند کو مکتوب بھیجا گیا ،اس میں کہا گیا ہے ایک ساتھ الیکشن کرانے کے لیے 10؍ہزار کروڑ روپے کی نئی مشینیں درکار ، 11؍لاکھ 80؍ہزار بنانے ہوں گے پولنگ سینٹر

الیکشن کمیشن نے اپنے مکتوب میں اور کیاکہا
ون نیشن ون الیکشن نے 5؍آرٹیکل میں ترمیم ضروری
آرٹیکل 83,85,172,174؍اور 365؍ہیں
لوک سبھا اور اسمبلی کے لیے الگ الگ لانی ہوںگی مشینیں
مشینوں کو پہنچانے کے لیے زیادہ گاڑیوں کی ضرورت ہوگی
ایک ساتھ الیکشن اب 2029؍میں ہی کرائے جا سکتے ہیں

نئی دہلی :عام انتخابات 2024؍کے لیے بہت ممکن ہے کہ فروری کے آخر میں تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے لیکن اس سے پہلے ’’ون نیشن ون الیکشن ‘‘ کی بحث تیز ہو گئی ہے ۔اس کو لے کر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں۔ ایک طرف صدر جمہوریہ ہند نے رائے طلب کی ہے کہ ون نیشن ون الیکشن کیسے ہو تو دوسری طرف پرنسپل اپوزیشن کانگریس پارٹی اور اس کے بعد عام آدمی پارٹی کی جانب سے جواب میں اس سے انکار کر دیا گیا ہے ۔اس بحث کے دوران اب چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت ہند کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ فی الحال اس مرتبہ ون نیشن ون الیکشن ممکن نہیں ہے یعنی اس چہ می گوئ پر قدغن لگ گئی کہ اس بار عام انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی کرائے جا سکتے ہیں ۔ چیف الیکشن کمیشن نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ اگر ون نیشن ون الیکشن کرایا جاتا ہے تو اس کے لیے ہر پندرہ سال میں 10؍ہزار کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی یعنی ہر پندرہ سال پر ساری مشینیں بدلنی پڑیں گی ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایک مشین صرف تین مرتبہ ہی استعمال کی جا سکتی ہے اور اس کے بعد اس کو بدلنا ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی اگر اس سال ایک ساتھ الیکشن کرائے جاتے ہیں تو اس کے لیے 11؍لاکھ 80؍ہزار پولنگ سینٹر بنانے پڑیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جاتے ہیں تو اس کے لیے ایک پولنگ سینٹر پر دو ای وی ایم لگانی ہوں گی یعنی ایک لوک سبھا کی ووٹنگ کے لیے اور دوسری مشین اسمبلی کی ووٹنگ کے لیے ۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کو الیکشن کمیشن نے سابقہ تجربہ کی بنیاد پر مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران اگر کوئی یونٹ خراب ہوتی ہے تو اس کو بدلنے کے لیے کنٹرول یونٹ ،بیلٹ یونٹ اور ووٹر ویری فیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی )مشینوں کی ضرورت ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پچھلے سال وزارت قانون حکومت ہند کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا تھا کہ ایک ساتھ الیکشن کرانے کے لیے کم سے کم 46؍لاکھ 75؍ہزار 100؍بیلٹ یونٹ ، 33؍لاکھ 63؍ہزار 300؍کنٹرول یونٹ اور 36؍لاکھ 62؍ہزار 600؍وی وی پی اے ٹی مشینوں کی ضرورت ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ سال کے شروع میں ای وی ایم کی لاگت قریب 7900؍روپے فی بیلٹ یونٹ ، 9800؍روپے فی کنٹرول یونٹ اور 16000؍روپے فی وی وی پی اے ٹی تھی ۔ در اصل یہ جواب وزارت قانون کی طرف سے بھیجے گئے سوال پر دیے گئے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا تھا کہ ای وی ایم کے علاوہ گاڑیوں کی بھی زیادہ ضرورت ہوگی کیونکہ مشینیں بڑھ جائیں گی تو ان کو پہنچانے کے لیے گاڑی بھی زیادہ درکار ہوں گی ۔ اپنے مکتوب میں یہ بھی کہا ہے کہ اب لوک سبھا اور اسمبلی کے ایک ساتھ الیکشن 2029؍میں ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ ایک ساتھ الیکشن کے لیے پانچ آرٹیکل میں ترمیم کی بھی ضرورت ہوگی ۔یہ آرٹیکل 83,85,172,174؍اور 365؍ہیں ۔اس سے واضح ہو گیا کہ فی الحال چاہتے ہوئے بھی مودی حکومت اس مرتبہ ایک ساتھ الیکشن نہیں کرا سکتی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist