• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مولاناآزاد ماڈل انگلش میڈیم سرکاری اسکول بیدر کے نتائج باعث شرم

بیدر کے دونوں وزراء ایشورکھنڈرے اور رحیم خان کے لئے لمحہء فکریہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 25, 2024
0 0
A A
مولاناآزاد ماڈل انگلش میڈیم سرکاری اسکول بیدر کے نتائج باعث شرم
Share on FacebookShare on Twitter

بیدر، 24؍مئی، سماج نیوز سروس:دہم جماعت کے نتائج9؍مئی کو آچکے ہیں۔ اوراسی دن سے مسلسل استفسار کیاجارہاتھاکہ مولانا آزاد انگلش میڈیم سرکاری ہائی اسکول کے نتائج کیاہیں؟محکمہ اقلیتی بہبود کے ڈائرکٹوریٹ سے اس کاکوئی جواب نہیں آتا۔ بلکہ ایسی ایسی باتیں بتائی گئیں کہ سمجھ میں نہیں آرہاتھاکہ کون سا طوفان آگیاکہ مولاناآزاد انگریزی ماڈل اسکولوں کا رزلٹ بتایانہیں جارہاہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے کہاگیاکہ نتائج دکھانے پر عدالت سے پابندی ہے۔ شیموگہ اور دیگر اضلاع میں پتہ کیاگیاتو معلوم ہواکہ وہاں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔وہاں نتائج بتادئے گئے ہیں۔ خیر خداخدا کرکے آج 15دن بعد بیدر ضلع کے 10مولانا آزاد انگلش میڈیم سرکاری ہائی اسکول کے نتائج بتا دئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق مولانا آزاد ماڈل اسکول فیض پورہ بیدر کے نتائج صرف 24%آئے ہیں جو انتہائی شرم کی بات ہے۔25طلبہ نے امتحان دیاتھا۔ 19فیل ہوگئے۔ صرف 6طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ان کامیاب طلبہ میں کوئی بھی درجہ اول سے کامیاب نہ ہوسکا۔ محکمہ اقلیتی بہبود اور حکومت کرناٹک کے لئے یہ نتائج کس طرح قابل قبول ہوسکتے ہیں؟اسی طرح چٹگوپہ میں واقع مولانا آزادماڈل انگلش میڈیم سرکاری اسکول کے نتائج صرف 36.67%آئے ہیں۔30طلبہ نے امتحان لکھاتھا جس میں سے 19فیل ہوگئے ۔ 11کامیاب ہوگئے۔ ان 11میں سے کوئی درجہ ء اول میں کامیاب نہ ہوسکا۔ایسے نتائج کو کوئی بھی انسان پسند نہیں کرے گا۔ جو بھی سنے گاوہ یہی کہے گاکہ مولانا آزاد سرکاری اسکولوں میں بچوں کاداخلہ دراصل طلبہ کے مستقبل سے کھیلناہے۔ بیدر کے منیارتعلیم میںواقع مولانا آزاد ماڈل اسکول کا نتیجہ 38.24%ہے۔ 34طلبہ نے امتحان دیاتھا۔ 21طلبہ فیل ہوگئے۔اسی طرح مولانا آزاد ماڈل انگریزی اسکول مستعیدپورہ بیدر کے نتائج 45.71%ہیں۔ 35نے امتحان لکھا 19فیل ہوگئے ۔ 16کامیاب ۔ بگدل میں واقع مولانا آزاد انگریزی ماڈل اسکول سے 37طلبہ نے امتحان دیا۔ وہاں پربھی 19فیل ہوئے اور 18کامیاب ہوئے۔ کامیابی کافیصد 48.65% بتایاگیاہے۔ ضلع کے جملہ 10مولانا آزاد انگریزی ماڈل سرکاری اسکولوں میں سب سے زیادہ نتائج 61.54%صرف ہمناآبادکے مولاناآزاد انگریزی سرکاری اسکول نے دئے ہیں۔ کہاجاسکتاہے کہ ریاست بھرکے اضلاع میں بید رضلع کونیچے سے تیسرامقام (57.52%فیصد)دِلانے میںبیدر کے 10 مولانا آزاد ماڈل انگریزی میڈیم سرکاری اسکولوں کابڑا ہاتھ ہے۔اور یہ نتائج بیدر ضلع کے دونوں وزراء ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے اور وزیر بلدیہ وحج جناب ر حیم خان کے لئے لمحہ ء فکریہ ہیں۔ خصوصاً وزیربلدیہ اور حج رحیم خان کو چاہیے کہ بیدر کے مولانا آزاد ماڈل انگریزی اسکولوں پرتوجہ دیں ۔ وہ خود بھی اپنے زمانے کے معروف مشنری اسکول ’’ این ایف انگریزی ہائی اسکول‘‘ سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ اس لئے انگریزی اسکولوں سے انہیں محبت بھی ضرورہوگی۔ دوسری جانب ہمیں اولیائے طلبہ سے پوچھنا ہے کہ سرکاری اردو اسکولوں سے طلبہ کو نکال کرسرکاری انگریزی میڈیم مولاناآزاد اسکولوں میں طلبہ کوداخل کرنے سے اولیائے طلبہ کوآیافائدہ ہورہاہے ؟ اگر فائدہ نہیں ہورہاہے، ان کے بچے ناکام ہورہے ہیں (جیساکہ نتیجہ سے ظاہر ہے )تواس سے بہتر ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری انگریزی ہائی اسکول کے بجائے سرکاری اردو ہائی اسکولوں میں ہی بدستور پڑھایاجائے۔ ایساکرنے سے حکومت منع نہیں کرے گی ۔ اردو اور انگریزی میڈیم کے دونوں اسکول سرکارہی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔ اب اولیائے طلبہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کس میڈیم کے اسکول میں بچوں کو پڑھائیںگے۔ مولانا آزادماڈل انگریزی میڈیم سرکاری اسکولوں کے نتائج کامزید تجزیہ کل کیاجائے گااِن شاء اللہ ۔ اسی درمیان ایم ایل سی اروندکمارارلی نے مطالبہ کیاہے کہ جو گیسٹ ٹیچر طلبہ کو پڑھارہے تھے انہیں فوراًTerminate کیاجائے۔آئندہ تعلیمی سال کے لئے دوبارہ کال کرکے بہتراور عمدہ طریقے سے پڑھانے والے دوسرے اساتذہ کوان کی جگہ متعین کریں۔ ورنہ اقلیتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔ اور حکومتی تعلیمی اداروں پراقلیتوں کاجو وشواس ہے اس وشواس کو ٹھیس پہنچے گی ۔واضح رہے کہ مولاناآزاد ماڈل انگریزی ہائی اسکول کی تمام شاخوں کو اقلیتی بہبود ضلع افسر مسٹر اویناش دیکھتے ہیں اور ان انگریزی ہائی اسکولوں کی ناکامی کی ذمہ داری بھی مبینہ طورپر ان ہی کے سر جاتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist