• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے جواب دیا تو اسے شدید دھچکا لگائیں گے: ایران کا انتباہ

حملے کی صورت میں اسرائیل کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے: ایران کے چیف آف سٹاف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 2, 2024
0 0
A A
اسرائیل نے جواب دیا تو اسے شدید دھچکا لگائیں گے: ایران کا انتباہ
Share on FacebookShare on Twitter

ایران:گزشتہ روز ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل اور ایران کے درمیان باہمی خطرات کی روشنی میں تہران نے اپنی وارننگ کی تجدید کی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایک اور غلطی کی تو ان کے ملک کا ردعمل دوگنا تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کا قتل کوئی آسان حادثہ نہیں تھا۔ ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے اعلان کیا کہ اگر تل ابیب نے حالیہ میزائل حملے کا جواب دیا تو اسے مزید شدید دھچکا لگے گا۔
انہوں نے بدھ کو بیانات میں کہا کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں شہری اشیاء کے خلاف براہ راست حملے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا اس حملے نے اپنے 90 فیصد اہداف حاصل کر لیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میزائلوں نے 3 فوجی مقامات اور ایک انٹیلی جنس اڈے کو نشانہ بنایا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب پاسداران انقلاب نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے 3 اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ایک لڑاکا طیاروں کا بیس بھی شامل ہے۔ اسرائیل نے تصدیق کی کہ ایرانی حملے میں پہلی مرتبہ ’’ فتاح‘‘ طرز کے ہائپر سونک میزائل کا استعمال بھی کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن تین اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں "نیواٹیم” اڈہ جہاں ایف 35 طیارے کھڑے ہوتے ہیں، ’’ ہاٹزرم‘‘ اڈہ جہاں ایف 15 طیارے ہوتے ہیں اور ’’ ٹیل نوف‘‘ اڈہ شامل ہیں۔ انہوں نے فتاح ہائپرسونک میزائلوں کے استعمال کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لانچ کیے گئے 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکہ نے ایران کے اس میزائل حملے کو ناکام اور غیر موثر قرار دیا ہے۔
دریں اثناایران کے چیف آف سٹاف نے بدھ کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کی سرزمین پر حملہ ہوا تو اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تہران نے گذشتہ روز اپنے دشمن پر 200 کے قریب میزائل داغے جس کے لیے اسرائیل نے یہ عزم کیا کہ تہران کو "اس کی قیمت ادا” کرنا ہو گی۔ اس پیش رفت کے بعد ایرانی افواج کے سربراہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا، میزائلوں کی بوچھاڑ "بڑی شدت کے ساتھ دہرائی جائے گی اور یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔”ایرانی میڈیا نے میزائل داغنے کی آن لائن فوٹیج نشر کی جس کے بارے میں سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ انہوں نے تل ابیب اور اس کے ارد گرد "تین فوجی مراکز” کو نشانہ بنایا۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ "90 فیصد” میزائلوں نے منگل کی رات "اپنے اہداف کو نشانہ بنایا”۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے اس کی سرزمین پر تقریباً 180 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو روک لیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist