• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اردن اور مصر کیلئے بہت کچھ کیا ہے، وہ غزہ سے فلسطینیوں کا انخلاء قبول کریں گے: ٹرمپ

ٹرمپ کے داماد کا غزہ کے لوگوں کو مصر اور اردن منتقل کر نے کا عندیہ:لیک شدہ دستاویز میں انکشاف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 31, 2025
0 0
A A
اردن اور مصر کیلئے بہت کچھ کیا ہے، وہ غزہ سے فلسطینیوں کا انخلاء قبول کریں گے: ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن:بعد از جنگ دس لاکھ فلسطینیوں کو نکالے جانے کی اپنی تجویز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن اور مصر کو غزہ سے نکالے گئے فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا یہ اصرار جمعرات کے روز اس کے باوجود سامنے آیا ہے کہ دونوں ملکوں نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر اپنے ہاں بسانے سے انکار کر دیا ہے۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر الفتاح السیسی واضح اور دوٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ غزہ سے فلسطینی عوام کا جبری انخلا قبول نہیں کیا جائے گا۔ لیکن صدر ٹرمپ نے بھی اپنے مخصوص انداز میں واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔
یہ بات امریکی صدر نے جمعرات کے روز اوول آفس میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان سے رپورٹرز نے کہا تھا کہ مصر اور اردن نے تو غزہ کے عوام کو اپنے ہاں بسانے سے انکار کر دیا ہے ، کیا اب انہیں دباؤ میں لانے کے لیے ان ملکوں کے لیے اپنے ہاں ‘ ٹیرف ‘ کا حربہ استعمال کیا جائے گا؟
جواب میں صدر ٹرمپ نے بے ساختہ کہا ‘ وہ ایسا کرنے جارہے ہیں، کیونکہ ہم نے بھی ان ملکوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اب وہ بھی ہمارے لیے یہ کریں گے۔
چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ’’فلسطینیوں کو غزہ سے مصر یا اردن منتقل کرنے‘‘ کا خیال بہ ظاہر محض زبان کا پھسلنا نہیں تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ اندر خانہ اس حوالے سے منصوبہ بنا چکے ہیں۔
گذشتہ جمعرات کی شام وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ قاہرہ اور عمان دونوں ممالک کے فیصلہ کن انکار کے باوجود وہ تباہ شدہ غزہ کے لوگوں کو وصول کرنا قبول کریں گے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس خیال پر امریکی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان شاید حال ہی میں بات ہوئی تھی۔
ٹرمپ کے بیانات کی بازگشت سے قبل ان کے داماد جیرڈ کشنر نے گزشتہ سال فروری میں ایسا ہی ایک بیان دیا تھا۔انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ اگر غزہ کی پٹی کو شہریوں سے خالی کر دیا گیا تو غزہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ اس کا محل وقوع اس کے طویل سمندری پٹی بہت دلکش ہے۔
جب کہ ایک اسرائیلی سیاسی ذریعے نے دو روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر کے بیانات محض زبان کا پھسلنا نہیں ہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں جس پر وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ میں سنجیدگی سے بحث ہو رہی ہے۔ اسرائیل کے چینل 12 کے سیاسی مبصر امیت سیگل جن کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر اور دائیں بازو کے دیگر عہدیداروں سے قریبی تعلقات ہیں نے کہا کہ سینئر اسرائیلی حکام نے ان کے خیالات کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی۔ ان عہدیداروں نے کہا کہ "غزہ سے لوگوں کی منتقلی کا منصوبہ ہے۔ ہم انہیں عارضی یا مستقل طورپر اردن اور مصر منتقل کرسکتے ہیں‘‘۔
امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندے سٹیو وٹکوف نے اپنے پہلے باضابطہ دورے کے دوران پہلے مرحلے پر اسرائیل میں نیتن یاہو اور دیگر سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ غزہ کے بعض علاقوں کا بھی معائنہ کیا ہے۔ ان کے اس دورے میں اسرائیلی قیادت کے ساتھ ٹرمپ کے اس نئے منصوبے ‘ غزہ کی صفائی ‘ پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ ان کے دورے کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب کو شامل کیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist