• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حماس جنگ روکنا چاہتی ہے تو اسے قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا :امریکہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 20, 2025
0 0
A A
حماس جنگ روکنا چاہتی ہے تو اسے قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا :امریکہ
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ (ہ س)۔قیدیوں کے امور کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ایڈم بوہلر نے زور دیا ہے کہ غزہ میں موجود قیدیوں کی واپسی کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کی بنیادی شرط ہے۔ انھوں نے پیر کے روز’فوکس نیوز‘کو دیے گئے انٹرویو میں کہا’اگر حماس جنگ بند کرنا چاہتی ہے تو اسے قیدیوں کو رہا کرنا ہو گا۔‘انھوں نے مزید کہا ’ہم حماس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چار امریکی قیدیوں کی لاشیں بھی واپس کرے۔‘ادھر العربیہ/الحدث” کے ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو دو ٹوک انداز میں اختیار دیا ہے کہ یا تو وہ غزہ میں جنگ ختم کرے یا امریکا کی حمایت سے دست برداری اختیار کرے۔ذرائع کے مطابق، غزہ میں کسی معاہدے پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکا کی یہ پالیسی خلیجی ممالک کے غیر معمولی دباؤ کے بعد سامنے آئی ہے۔مزید بتایا گیا کہ امریکی دباؤ اس مرتبہ بہت شدید اور واضح ہے، اور اسرائیل ممکنہ طور پر ایک فیصلہ کن معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر میں اس وقت تناؤ کی کیفیت ہے، جو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے بارے میں دیے گئے سخت پیغام کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔اس دوران یہ بھی واضح ہوا کہ امریکا اور حماس کے درمیان براہِ راست مذاکرات جاری ہیں، جب کہ دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ نے ایک با خبر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ کے مشیروں نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے کہ ’اگر آپ نے غزہ میں جنگ نہ روکی تو ہم آپ کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔اسی ذریعے نے مزید کہا سیاسی لحاظ سے نیتن یاہو کے پاس جنگ روکنے کا راستہ موجود ہے کیونکہ کنیسٹ اور اسرائیلی عوام کی اکثریت اس کی حمایت کر سکتی ہے، مگر خود نیتن یاہو میں سیاسی عزم کی کمی ہے۔یاد رہے کہ نیتن یاہو نے اتوار کی شام غزہ میں کچھ غذای اشیاء داخل ہونے کی اجازت دی، جس کا اعلان اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک نئی وسیع زمینی کارروائی کے آغاز کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔اسرائیلی وزراء نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ فیصلہ امریکی دباؤ کے تحت کیا گیا۔ یہ بات اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت” نے بتائی۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق وزیرِ خارجہ جدعون ساعر نے کہا "اگر امداد کی اجازت نہ دی گئی تو پابندیوں کی دھمکی ہے، اور یہ دباؤ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہے۔اسی روز سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گوئر نے امداد کے معاملے پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا، جسے مسترد کر دیا گیا۔ انھوں نے نیتن یاہو کے اس فیصلے کو "سنگین غلطی” قرار دیا، اور کہا کہ یہ اقدام اتفاقِ رائے سے نہیں کیا گیا۔مشیر قومی سلامتی، تساحی ہنگبی نے بن گوئر پر "اشتعال انگیزی” کا الزام لگایا۔بعد ازاں نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ غزہ میں امداد کی ایک محدود مقدار داخل ہونے دی جائے گی، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کہ حماس امداد پر قابض نہ ہو۔یہ بھی بتایا گیا کہ یہ اقدام عارضی طور پر کیا جا رہا ہے، اور 24 مئی سے ایک امریکی سیکیورٹی کمپنی امدادی سامان کی نگرانی اور تقسیم کی ذمہ داری سنبھالے گی، جو صرف متعین انسانی علاقوں تک محدود ہو گی۔اس وقت امداد صرف ان علاقوں میں پہنچے گی جہاں شدید لڑائی جاری نہیں۔صدر ٹرمپ نے بھی حالیہ دنوں میں زور دیا ہے کہ غزہ کے شہریوں تک فوری امداد پہنچنی چاہیے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ان کے اور نیتن یاہو کے درمیان غزہ، ایران اور یمن کے حوالے سے پالیسی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے تمام امداد غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھی تھی تاکہ حماس پر دباؤ ڈال کر باقی ماندہ قیدی کی رہائی ممکن بنائی جا سکے، مگر جنگ بندی کی کوئی واضح یقین دہانی نہیں دی گئی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist