• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجامن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی:ٹرمپ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 2, 2025
0 0
A A
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجامن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی:ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سخت مؤقف اپنائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کی نیتن یاھو کے ساتھ آئندہ پیر کو واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں غزہ اور ایران دونوں موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بیان فلوریڈا کے ایورگلیڈز میں واقع ایک امیگریشن حراستی مرکز کے دورے کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔دوسری جانب نیتن یاھو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے جہاں ان کی صدر ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ یہ دورہ غزہ کی جنگ کے مستقبل اور مشرق وسطیٰ میں امن معاہدوں کی توسیع کے تناظر میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔اسی دوران اسرائیلی افواج نے شمالی اور جنوبی غزہ پر شدید فضائی اور توپ خانے کے حملے کیے ہیں، جن میں کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اس وقت بنجمن نیتن یاھو کے ایک قریبی مشیر واشنگٹن میں موجود ہیں، جہاں جنگ بندی کے ممکنہ امکانات پر بات چیت جاری ہے۔مقامی رہائشیوں کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے نئے انخلا کے انتباہات جاری کیے جانے کے بعد ہزاروں افراد نے ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کی، جبکہ اسرائیلی ٹینک شمالی غزہ کے مشرقی علاقوں، خان یونس اور رفح میں داخل ہو چکے ہیں۔مقامی طبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تازہ ترین حملوں میں کم از کم 20 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، غزہ شہر کے الشجاعیہ اور الزیتون محلوں کے علاوہ مشرقی خان یونس اور رفح میں متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ادھر، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پیر کی شب ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور، رون ڈرمر—جو نیتن یاھو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اس ہفتے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ رون ڈرمر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل-ایران حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق علاقائی سفارتی امکانات پر گفتگو کریں گے۔امریکی حکام کے مطابق، بنجمن نیتن یاھو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات پیر 7 جولائی کو طے ہے، جس میں ایران، غزہ، شام اور دیگر علاقائی چیلنجز زیر بحث آئیں گے۔ادھر حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل پر ڈالا جانے والا دباؤ جنگ بندی کی کوششوں میں پیش رفت کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ "ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرکے اپنی سابقہ پالیسیوں کی تلافی کرے۔ حماس کو جھکانے پر انحصار ایک خام خیالی ہے، اصل حل ایک معاہدہ ہے اور حماس اس کے لیے تیار ہے”۔رواں سال کے آغاز میں چھ ہفتے تک جاری رہنے والی عارضی جنگ بندی کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔فلسطینی اور مصری ذرائع کے مطابق، قطر اور مصر، جو اس تنازعے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، فریقین کے درمیان رابطے بڑھا رہے ہیں، تاہم کسی نئی بات چیت کی تاریخ تاحال طے نہیں ہو سکی۔حماس کا کہنا ہے کہ وہ باقی تمام اسرائیلی قیدیوں کو صرف اس صورت میں رہا کرے گی جب یہ ایک ایسے معاہدے کا حصہ ہو گا جو جنگ کے خاتمے کا ضامن ہو۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جنگ کا اختتام حماس کے ہتھیار ڈالنے اور غزہ کی حکمرانی سے دستبرداری سے مشروط ہے۔غزہ میں جنگ کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو ہوا تھا، جب حماس کے جنگجو اسرائیل میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق، اس حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا۔اس کے بعد اسرائیل کے وسیع فوجی حملے میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 56 ہزار سے زائد فلسطینی، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی، جاں بحق ہو چکے ہیں۔ لگ بھگ 23 لاکھ کی پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور غزہ ایک شدید انسانی بحران سے دوچار ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist