• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ سے 10 اسرائیلی قیدیوں کو جلد رہا کیا جائیگا: ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 19, 2025
0 0
A A
غزہ سے 10 اسرائیلی قیدیوں کو جلد رہا کیا جائیگا: ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی غزہ سے مزید 10 اسرائیلی قیدیوں کو بازیاب کروایا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ارکانِ کانگریس کے ساتھ عشائیے کے دوران کہی۔انہوں نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کی سراہا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم نے بیشتر قیدیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ مزید دس اسرائیلی قیدیوں کو بہت جلد واپس لایا جائیگا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 6 جولائی سے جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکہ کی حمایت یافتہ 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت ہو رہی ہے۔اس دوران ایک فلسطینی ذریعے نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ اسرائیل نے تاحال ان نقشوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا جو ثالثوں نے غزہ کے حوالے سے پیش کیے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کے دن تک قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کا آغاز بھی نہیں ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اب تک انسانی امداد سے متعلق ثالثوں کی تجاویز پر مبہم موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دوحہ میں موجود اسرائیلی وفد کی حیثیت محض علامتی ہے۔اسی فلسطینی ذریعے نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ حماس مذاکرات میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان کے بقول اصل میں اسرائیل کی جانب سے ردعمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا جب جمعے کو کچھ باخبر ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب کی حکومت دوحہ میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق جاری بات چیت میں پیش رفت کی کوشش کے تحت اپنے سینئر حکام پر مشتمل دوسرا وفد بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق تل ابیب مذکورہ وفد کی تشکیل اور اس کے مینڈیٹ پر غور کر رہا ہے تاہم مذاکرات میں زیر بحث تجاویز یا وفد کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات نہیں دی گئیں۔یاد رہے کہ حماس نے جمعے کے روز کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اپنے قیدیوں کو طاقت کے ذریعے چھڑوانے میں ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے اب صرف مزاحمت کی شرائط کے مطابق تبادلے کی راہ اپنانی پڑے گی۔واضح رہے کہ یہ مذاکرات مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے دوحہ میں جاری ہیں جو 6 جولائی سے بالواسطہ انداز میں ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist