• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پارلیمنٹ کے احترام کا جنازہ بھی دھوم سے نکلا

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 22, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پارلیمنٹ جمہوری نظام کا وہ مقدس مندر ہے جہاں عوام کے نمائندے قوم کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں، پالیسیوں پر بحث کرتے ہیں، اور حکومت کو جوابدہ بناتے ہیں۔ مگر جب اسی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس سے قبل ہی وزیر اعظم نریندر مودی اس کے وقار کو نظر انداز کرتے ہوئے کنونشن ہال کے باہر کھڑے ہو کر قوم سے خطاب کرتے ہیں، اور ایک انتہائی حساس مسئلہ "آپریشن سیندور” پر اپنی مرضی سے بیان دے کر آگے بڑھ جاتے ہیں، تو یہ رویہ کسی بھی جمہوریت کے لیے باعث تشویش ہے۔
وزیر اعظم کا یہ طرز عمل صاف ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک نہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا کوئی مقام ہے، نہ حزبِ اختلاف کا احترام، اور نہ ہی عوام کے سوالات کا جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ وہ چاہیں تو پارلیمنٹ میں بولیں، چاہیں تو باہر، اور اگر نہ چاہیں تو مکمل خاموشی اختیار کرلیں—گویا ایک "سپریم لیڈر” کی طرح جنہیں کسی ادارے یا اصول کے آگے جواب دہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
آپریشن سیندور، جس میں ملک کے پانچ رسالہ بردار جہازوں اور چار پائلٹوں کی شہادت کی خبر منظرِ عام پر آئی،اور وہ بھی امریکہ کے صدر کی زبانی جو مسلسل یہ کہے جا رہا ہے کہ ہند و پاکستان جنگ کو ہم نے رکوایا ۔ ایک معمولی واقعہ نہیں تھا۔یہی وہ وقت تھا جب  اس پر باضابطہ بحث ہونی چاہیے تھی، پارلیمنٹ میں وزیر دفاع یا وزیر اعظم کو وضاحت دینی چاہیے تھی، سوالات اٹھتے، جوابات دیے جاتے، اور قوم کو اعتماد میں لیا جاتا۔اور وضاحت کر دی جاتی کہ جنگ بندی میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا ۔ہم نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے خلاف پاکستان میں موجود دہشت گردی کے اڈوں پر حملہ کر کے اسے نیست و نابود کر دیا اور ہماری ائیر فورس واپس اپنے بیرکوں میں آگئی ۔تین چار یا پانچ جہازوں اور اس کے پائلٹوں کے مارے جانے کی جو خبر ہے  وہ جھوٹی ہے ۔مگر افسوس کہ جمہوری روایات کو روندتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے ایک طے شدہ نکتہ سمجھا اور خود ہی جج، وکیل اور منصف بن کر اپنا بیان سنا دیا۔
یہ رویہ نہ صرف اپوزیشن بلکہ پورے جمہوری ڈھانچے کی توہین ہے۔ اپوزیشن کا کام صرف شور شرابا کرنا نہیں، بلکہ عوام کی آواز بن کر حکومت سے جواب طلبی کرنا بھی ہے۔ اور اگر حکومت، بالخصوص وزیر اعظم، خود کو اس سے بالاتر سمجھے تو یہ جمہوریت کے بجائے شخصی حکمرانی کی علامت بن جاتی ہے۔
ویسے بھی جب سے وزیر اعظم مودی نے اقتدار پر قبضہ کیا تب سے وہ کسی نہ کسی طرح مسلسل یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ایک سپریم لیڈر ہیں اور ان کا ہر قدم جائز ہے ۔چاہے اس کی زد میں آئین آئے، قانون آئے یا جمہوری اقدار ۔حزب اختلاف کو ملک دشمن سمجھنے اور اس کے اظہار میں بھی انہوں نے کبھی کوئی شرم محسوس نہیں کی ۔آج ایک بار پھر انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہوکر جو جو بیان دیا ہے وہ بیان نہیں بلکہ خود ستائی کا قصیدہ ہے جو وہ اکثر پڑھتے رہتے ہیں ۔آج ایک بار پھر یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ خود کو ایک مضبوط قوت ارادی کا مالک بتانے والے وزیر اعظم میں اپوزیشن کو جواب دینے کی ہمت نہیں ۔وہ صرف اپنا لکھا ہوا بیان پڑھ سکتے ہیں اور وہ بھی ٹیلی پرامٹر
کے سامنے ۔ آج یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ آپریشن سیندور پر ڈونالڈ ٹرمپ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سچ ہے ۔ورنہ وزیر اعظم کے پاس اس سے اچھا موقعہ نہیں تھا کہ پارلیمنٹ کے ہال میں کھڑے ہو کر دنیا کو بتا دیتے کہ امریکی صدر ڈینگ ہانک رہا ہے ۔
پارلیمنٹ کا اجلاس صرف ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں ہر حساس معاملے پر شفافیت، احتساب اور اجتماعی فہم کے ساتھ بات چیت کی جاتی ہے۔ اگر وزیر اعظم اپنی تقریروں کو پارلیمنٹ سے باہر دے کر، اس کے اندر سوالات سے بچنے کا راستہ اختیار کریں، تو یہ نہ صرف غیر جمہوری رویہ ہے بلکہ آئین کی روح کے بھی منافی ہے۔
عوام کو بھی اب یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ ایک ایسے نظام کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں منتخب نمائندے صرف ہاں میں ہاں ملانے کے لیے ہوں، اور اصل فیصلے ایک فرد واحد کی مرضی سے ہوں؟ یا پھر وہ ایک ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جہاں ہر فیصلہ، ہر بیان، اور ہر قدم عوام کے سامنے ہو اور مکمل جواب دہی کے ساتھ ہو۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist