• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سعودی وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل کانفرنس اعلامیے کی توثیق کردی

اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل ۔ فلسطین تنازعے کا ایک منصفانہ، پرامن اور دیرپا حل تلاش کیا جائے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 31, 2025
0 0
A A
سعودی وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل کانفرنس اعلامیے کی توثیق کردی
Share on FacebookShare on Twitter

جدہ:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو ریاستی حل کے حوالے سے نیویارک میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اعلامیے کی منظوری دیتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم دستاویز کی حمایت کریں۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی سفارشات سیاست، انسانی ہمدردی، سکیورٹی، معیشت، قانون اور تزویراتی بیانیے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہیں اور یہ ایک ایسا جامع اور قابلِ عمل فریم ورک پیش کرتی ہیں جس کے ذریعے دو ریاستی حل کو عملی شکل دی جا سکتی ہے اور خطے میں سب کے لیے امن و سلامتی ممکن بنائی جا سکتی ہے”۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اس اعلامیے کی تائید کریں، خاص طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ سیشن کے آغاز سے قبل، جو ستمبر میں منعقد ہوگا۔وزیر خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ "سعودی عرب ہر اس حملے کی مذمت کرتا ہے جو کسی بھی فریق کی جانب سے عام شہریوں پر کیا جائے، چاہے وہ اندھا دھند بمباری ہو، شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہو یا اشتعال انگیزی، اکسانا اور تباہی پھیلانا ہو”۔
اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل ۔ فلسطین تنازعے کا ایک منصفانہ، پرامن اور دیرپا حل تلاش کیا جائے، جس کی بنیاد دو ریاستی حل پر ہو اور جس سے فلسطینیوں، اسرائیلیوں اور پورے خطے کے عوام کے لیے ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار ہو۔تین روزہ کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں نیویارک میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد فلسطینی مسئلے کے پرامن حل کے لیے عملی اقدامات، مقررہ ٹائم فریم اور ناقابلِ واپسی فیصلے کرنا تھا۔ اس کے ذریعے جلد از جلد ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانا ہے، جو فلسطینی عوام کو ان کا حق خود ارادیت اور اپنی سرزمین پر باعزت زندگی گزارنے کا حق فراہم کرے۔
سعودی عرب نے جمعرات کو کینیڈا اور مالٹا کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور دوسرے ممالک سے بھی اس کی پیروی کرنے پر زور دیا۔مملکت کی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا، "مملکت ایسے مثبت فیصلوں کی تعریف کرتی ہے جو دو ریاستی حل کو مستحکم کریں اور برادر فلسطینی عوام کی جدوجہد کو ختم کرنے کی ضرورت کے حوالے سے بین الاقوامی برادریوں کے اتفاق پر زور دیں۔
[سعودی عرب] دوسرے ممالک سے ایسے سنجیدہ اقدامات کرنے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے جو امن کی حمایت کریں۔”حالیہ دنوں میں کینیڈا اور مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔یہ پیش رفت فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے گذشتہ ہفتے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے قدم اٹھانے والا ہے۔ برطانیہ نے اس ہفتے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص اقدامات نہ کیے تو وہ بھی اس اقدام کی پیروی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یہ فیصلے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اقوامِ متحدہ نے اس ہفتے فلسطینی مقصد اور اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کی میزبانی کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist