• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃ علماء اترپردیش کی جانب سے ایس آئی آر ورکشاپ کاانعقاد

ووٹ صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک قومی امانت ہے:مولانا حکیم الدین قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 14, 2026
0 0
A A
جمعیۃ علماء اترپردیش کی جانب سے ایس آئی آر ورکشاپ کاانعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،سماج نیوز سروس: جمعیۃ علماء ہند کی ایماء پر اور جمعیۃ علما اتر پردیش کی زیر نگرانی آج قصبہ کھتولی میں ایس آئی آر (SIR) سے متعلق ایک اہم ورکشاپ منعقد کی گئی۔پروگرام میں ۱۱ اضلاع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ورکشاپ کی صدارت مفتی بن یامین قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش) نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا موسیٰ قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ورکشاپ میںجمعیۃ علماء ہند کے ناظمِ عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی بطور مہمانِ خصوصی شریک رہے، جبکہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اویس سلطان نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانانِ کرام نے ایس آئی آر کے عمل سے متعلق عوام میں پائے جانے والے مختلف اشکالات کا تفصیلی اور مدلل انداز میں جواب دیا اور شرکاء کو عملی تربیت فراہم کی کہ جن افراد کے ووٹ ایس آئی آر کے دوران حذف ہو گئے ہوں، انہیں کس طرح دوبارہ ووٹر فہرست میں شامل کرایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی جمعیتہ علماءہند کی دینی، سماجی اور قومی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ناظمِ عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں ووٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک قومی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے سیاسی و سماجی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیۃ کے پاس موجود ڈیٹا کے مطابق ایس آئی آر کے سلسلے میں ہر ودھان سبھا اور ہر بوتھ کی سطح پر کارکنان سرگرمی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ورکشاپ میں موجود تمام ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی ودھان سبھاؤں اور بوتھوں پر مکمل نگرانی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔مہمانِ اعزازی اویس سلطان نے کہا کہ ایس آئی آر کے ذریعے ووٹر لسٹ کی اصلاح ممکن ہے، لیکن لاپروائی کی صورت میں اہل ووٹروں کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر بوتھ اور ہر محلے کی سطح پر عوام کو ایس آئی آر کے طریقہ? کار سے آگاہ کیا جائے تاکہ کسی کا ووٹ ضائع نہ ہو۔صدر اجلاس مفتی بن یامین قاسمی نے کہا کہ ایس آئی آر کا براہِ راست تعلق ہمارے جمہوری حق سے ہے، اس لیے اس عمل کو سمجھنا اور اس میں فعال کردار ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔حافظ محمد فرقان اسعدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایس آئی آر کے عمل پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو بہت سے اہل ووٹروں کے نام فہرست سے خارج ہو سکتے ہیں، اس لیے عوام میں بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ورکشاپ میں مولانا سید محمد سعد قاسمی، مولانا ارشد قاسمی میرانپور، مولانا عمران چھتیلا، مفتی اقبال قاسمی تیوڑہ، مولانا محمد ہاشم کھتولی، مفتی مجیب، کلیم تیاگی، مولانا محمد اسجد (غازی آباد)، مفتی قربان، مفتی ذکاء الرحمن شانِ اعظم میرٹھ، قاری شاہ ویز، قاری صابر باغپت، مولانا حفظ الرحمان، مولانا یوسف ہاپوڑ، مولانا سلمان، قاری نوشاد، مولانا عبدالقادر بجنور، مولانا سلیم، شمشیر علی سہارنپور، مولانا مظہر جنگ شاملی، مفتی عبدالقادر قاسمی، مولانا احسان قاسمی، قاری جاوید، قاری رضوان، قاری ذاکر اور مولانا حاتم سمیت بڑی تعداد میں علماء ، کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist