• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سپریم کورٹ نے ابو سالم کی قبل از وقت رہائی کی درخواست پر سماعت کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 14, 2026
0 0
A A
سپریم کورٹ نے ابو سالم کی قبل از وقت  رہائی کی درخواست پر سماعت کی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یواین آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز 1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے مجرم ابو سالم کی قبل از وقت رہائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اس کے اس دعوے پر وضاحت طلب کی کہ اس نے پہلے ہی 25 سال کی قید کی سزا پوری کر لی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے سالم سے کہا کہ وہ اپنی سزا کے حساب کو درست ثابت کرے اور مہاراشٹر ریاست کے متعلقہ قوانین کو ریکارڈ پر رکھے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیاں (ٹاڈا) ایکٹ کے تحت سزا پانے والے مجرم کو رعایت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔ بنچ نے سالم کے وکیل سے پوچھاکہ آپ 2005 سے 25 سال کی سزا کا حساب کیسے کرتے ہیں” جب یہ بتایا گیا کہ سالم نے پرتگال سے اپنے حوالگی کے دوران دیے گئے وعدے کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا پوری کر لی ہے۔ ابو سالم کو 11 نومبر 2005 کو پرتگال سے ایک طویل قانونی عمل کے بعد حوالگی کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔ اس وقت ہندوستان نے پرتگالی حکام کو یقین دلایا تھا کہ پرتگال کے ملکی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق اسے نہ تو موت کی سزا دی جائے گی اور نہ ہی 25 سال سے زیادہ جیل میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد جون 2017 میں سالم کو 1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں ایک خصوصی ٹاڈا عدالت نے مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی۔ اس سے پہلے سالم نے حوالگی کے وعدے کے تحت قبل از وقت رہائی کے لیے بامبے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا اور یہ بھی واضح کیا تھا کہ اس نے ابھی تک بین الاقوامی عہد کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے مقررہ 25 سال کی سزا پوری نہیں کی ہے۔ سپریم کورٹ نے "ابو سالم بنام ریاست مہاراشٹر (2022)” میں اپنے تاریخی فیصلے میں کہا تھا کہ سالم کی قید کی مدت 25 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، جس کی گنتی 11 نومبر 2005 کو ہندوستان میں اس کی حوالگی کی تاریخ سے ہوگی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے فیصلہ سنایا تھا کہ پرتگال کو دیے گئے وعدے کا احترام کرنے کے لیے ہندوستان حکومت سالم کو 25 سال کی حراست پوری ہونے پر رہا کرنے کی پابند ہے۔ عدالت نے مزید ہدایت دی تھی کہ مرکزی حکومت ہندوستان کے صدر کو یہ مشورہ دے کہ وہ مذکورہ مدت پوری ہونے پر آئین کے آرٹیکل 72 کے تحت اختیارات کا استعمال کرے۔ سالم کی طرف سے پیش ہوئے وکیل رشی ملہوترا نے دلیل دی تھی کہ پرتگالی قانون کے تحت عمر قید یا 25 سال سے زیادہ کی سزا غیر قانونی ہے، اور اس لیے ہندوستان کا دیا گیا وعدہ ماننا ضروری ہے۔ سالم کو 18 ستمبر 2002 کو پرتگال میں اداکارہ مونیکا بیدی کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ پردیپ جین قتل کیس، 1993 کے بمبئی بم دھماکے کیس اور اجیت دیوانی قتل کیس کے سلسلے میں حوالگی کی اجازت دی گئی تھی۔ 11 نومبر 2005 کو ہندوستان آنے پر سالم کو سی بی آئی نے بم دھماکے کیس میں گرفتار کیا اور بعد میں ممبئی انسداد دہشت گردی دستے نے پردیپ جین قتل کیس میں حراست میں لے لیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist