• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’قرآنِ کریم محض کتاب نہیں بلکہ دستورِ حیات ہے‘ اس سے دوری دنیا وآخرت میں رسوائی کا سبب: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

مدرسہ عاشق العلوم جوہی لال کالونی کانپور میں 5طلباء کی حفظ تکمیل قرآن کے موقع پر عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 24, 2026
0 0
A A
’قرآنِ کریم محض کتاب نہیں بلکہ دستورِ حیات ہے‘ اس سے دوری دنیا وآخرت میں رسوائی کا سبب: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس : شہر کانپور کی دینی درسگاہ مدرسہ عاشق العلوم، جوہی لال کالونی میں 5 بچوں کی تکمیل حفظ قرآن کے پرمسرت موقع پر ایک عظیم الشان دعائیہ تقریب و ’’عظمت قرآن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں شہر کے جید علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی سرپرستی مدرسہ مظہر العلوم نکھٹو شاہ کے صدر المدرسین مفتی اقبال احمد قاسمی اور صدارت مدرسہ جامع العلوم جامع مسجد پٹکاپور کے استاذ حدیث مفتی عبد الرشید قاسمی نےکی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے قرآن کریم کی عظمت اور اس کی حفاظت کے ربانی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ روئے زمین پر تکمیل قرآن کی مجلس سے زیادہ مبارک کوئی دوسری مجلس نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی حفاظت کا وعدہ خود فرمایا ہے اور گزشتہ چودہ صدیوں میں مخالفین کی لاکھ کوششوں کے باوجود اس کتاب کے ایک نقطہ میں بھی تبدیلی نہیں کی جا سکی، جو کہ اس کتاب کے کلام الٰہی ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ مولانا نے انتباہ دیتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کو سینوں میں محفوظ کرنا بہت بڑی سعادت ہے، لیکن جو لوگ قرآن کو چھوڑ دیتے ہیں (مہجور کر دیتے ہیں) ان کے خلاف کل قیامت کے دن خود رسول اللہ ﷺ اللہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے حافظ ابن قیمؒ کے حوالے سے قرآن کو چھوڑنے کی پانچ صورتیں بیان کیں جن میں قرآن کی تلاوت نہ کرنا، اسے نہ سننا، اسے سمجھنے کی کوشش نہ کرنا، اس کے حلال و حرام پر عمل نہ کرنا اور اس سے شفاء حاصل نہ کرنا شامل ہے۔ ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء یوپی نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ قرآن فہمی اور تلاوت کا خاص اہتمام کریں۔مدرسہ مظہر العلوم کے صدر المدرسین مفتی اقبال احمد قاسمی نے اپنے پرمغز خطاب میں فرمایا کہ قرآن کریم پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا سب سے بڑا اور زندہ معجزہ ہے۔ دیگر انبیاء کے معجزات وقتی تھے مگر قرآن قیامت تک باقی رہنے والا معجزہ ہے۔ انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح موسیٰ علیہ السلام کے محو خواب ہونے کے باوجود ان کا عصا اپنا کام کرتا تھا، اسی طرح ہمارے نبی ﷺ اگرچہ روضہ اقدس میں آرام فرما ہیں لیکن آپ کا معجزہ (قرآن) آج بھی جاگ رہا ہے اور انسانیت کی رہنمائی کر رہا ہے۔ مفتی صاحب نے زور دے کر کہا کہ قرآن پر ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ ہم مانیں کہ ہدایت صرف اسی کتاب سے وابستہ ہے۔ انہوں نے والدین اور سرپرستوں کو متوجہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم اور قرآنی ہدایات پر عمل پیرا ہونے پر خصوصی توجہ دیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے استاذ حدیث مفتی عبدالرشید قاسمی اور جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے استاذ مولانا محمد حذیفہ قاسمی نے بھی عظمت قرآن کے مختلف پہلوؤں پر مؤثر بیانات پیش کئے۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز مدرسہ مفتاح القرآن کے استاذ قاری مجیب اللہ عرفانی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ مدرسہ جامع العلوم کے متعلم مولوی محمد مسعود جامعی نے بارگاہ رسالتؐ میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا شان محمد جامعی نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ اس پرمسرت موقع پر حفظ قرآن مکمل کرنے والے 5 خوش نصیب طلبہ محمد ذیشان بن محمد نوشاد، محمد مدثر بن مہتاب حسین، محمد ارحم بن محمد جعفر، محمد آصف بن عقیل احمد اور شمس الدین بن محمد شفیق کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔اس موقع پر علاقہ کے سرکردہ علماء و عمائدین میں خاص طور پر مولانا انصار احمد جامعی، مولانا محمد سعید خاں قاسمی، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی، مولانا محمد انیس خاں قاسمی، مولانا محمد سہیل قاسمی، قاری محمد سرفراز، مولانا محمد اویس جامعی، مولانا محمد سعود جامعی،قاری بدر الزماں قریشی، قاری محمد احمد ثاقبی، حافظ اسرار احمد، ماسٹر قمر الدین، اسرار احمد، صادق امین اور دیگر موجود رہے۔ اخیر میں مدرسہ کے مہتمم مولانا کلیم احمد جامعی نے تمام مہمان علمائے کرام، ذمہ داران، معاونین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ مجلس کا اختتام مفتی اقبال احمد قاسمی کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist