• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی کے ملّی رہنماؤں سے عاپ لیڈر کی ملاقات کا سلسلہ جاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 7, 2023
0 0
A A
دہلی کے ملّی رہنماؤں سے عاپ لیڈر کی ملاقات کا سلسلہ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
نئی دہلی:،سماج نیوز سروس: اوکھلا کے عاپ ایم ایل اے اوروقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خاں جامع مسجد دہلی کے امام احمد بخاری سے ملنے پہنچے ۔عاپ کے رہنماؤں کا دہلی کے ملی رہنماؤں سے ملنے کا یہ سلسلہ جاری ہے ۔اور ذرائع سے ملی خبر کے مطابق یہ سلسلہ جاری رہنے والا ہے جس میں جلد ہی عاپ کے دیگر سینئر لیڈر بھی شامل ہونگے ۔دہلی کی سیاست میں مسلم ووٹرس بے حد منظم انداز میں ووٹ دیتے رہے ہیں ۔ایک دور تھا جب دہلی کے مسلمان صرف کانگریس کو ووٹ دیتے رہے ہیں ۔انہوں نے 2013 کے اسمبلی انتخاب اور 2019کے عام انتخاب میں بھی کانگریس کو ہی ووٹ دیا تھا۔لیکن 2013 کے بعد دہلی کے مسلمانوں نے پوری طرح عاپ کا دامن تھام لیا تھا ۔اور پھر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دہلی اسمبلی میں کانگریس ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی اورعاپ دہلی کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔لیکن دہلی میں مسلمانوں کے مسائل کا جو پہاڑ کانگریس کے دور حکومت سے ہی کھڑا ہے عاپ ان سب کو بیک وقت حل کرنے سے قاصر رہی۔ اور دہلی کے مسلمانوں نے اسے بے اعتنائی سمجھا۔ عاپ دہلی کے اکثریتی ووٹرس کو کھونا نہیں چاہتی تھی جن پر مذہب کا رنگ اتنا گہرا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے انتخاب میں تو بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں لیکن اسمبلی انتخاب میں وہ عاپ کو ووٹ دیتے ہیں وہ بھی اس لئے کہ عاپ نے دہلی میں سرکار بنانے کے بعد بنیادی سہولیات کا جو اضافہ کیا ہے وہ اس کا کارنامہ ہے۔لیکن ابھی حال کے کارپوریشن انتخاب میں مسلم اکثریتی علاقہ کے مسلمانوں نے اپنا رخ کانگریس کی جانب پھیر لیا ہے ۔جس سے عاپ کی بے چینی میں اضافہ ہونا فطری ہے اور یہی وجہ ہے کہ عاپ اپنا ڈیمیج کنٹرول کرنے کی مہم میں مصروف ہوگئی ہے ۔سنجے سنگھ اور گوپال رائے نے سب سے پہلے اس مہم کی شروعات کی اور جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ اور بزرگ عالم دین مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کی اور فورا ہی ڈپٹی مئیر کے طور چاندنی محل کے کونسلر اور جامع مسجد سے عاپ کے ایم ایل اے شعیب اقبال کے فرزند آل محمد اقبال کو ڈپٹی مئیر کے طور پر نامزد کردیا۔دوسری طرف اوکھلا کے ایم ایل اے اور وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خاں نے دہلی کے معروف علماء اور ملی اداروں کے سربراہوں سے براہ راست ملنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں اب تک امانت اللہ خاں جماعت اسلامی کے سربراہ انجینئر سعادت اللہ حسینی، تبلیغی جماعت کے سربراہ مولاناسعد ،مولانا ارشد مدنی ،مولانا محمود مدنی، مسجد فتحپوری کے امام اور جامع مسجد کے امام مولانا احمد بخاری سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ان ملاقاتوں کے سلسلے میں سوالات کاجواب دیتے ہوئے امانت اللہ بھلے ہی یہ کہیں کہ ان سارے علماء سے ان کے ذاتی مراسم ہیں اور ان سے ملنا کوئی سیاسی قدم نہیں ہے لیکن دہلی کے سیاسی حلقوں میں ان ملاقاتوں کو جو معنی پہنائے جا رہےہیں وہ حقائق سے کافی قریب ہیں ۔یہ بات سب جانتے ہے کہ گزشتہ دو اسمبلی انتخاب میں دہلی کے مسلمانوں نے یکطرفہ عاپ کو ہی ووٹ دئے ہیں لیکن پارلیمانی انتخاب میں وہ سارے ووٹر کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں ۔اور یہ وجہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقہ میں کانگریس کو سب سے زیادہ 410107ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی کو 379855 اور عاپ کو صرف 133737ووٹ ہی ملے ہیں ۔یعنی دہلی میں ایک سیٹ بھی حاصل کئے بغیر مسلم حلقوں میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے ۔اور عاپ کو اس کا احساس بھی ہے اور تشویش بھی ۔لیکن سوال یہ ۔ایسے میں امانت اللہ خاں ملی رہنماوں سے مل کر کیا نیا کر پائیں گے اس کا جواب آنے والا وقت دے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist