• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نفرت کی سیاست ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے

فرقہ پرستی نے ملک کے امن کو خطرے میں ڈال دیا،بنگلور میں منعقد اجلاس عام سے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کا خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 4, 2026
0 0
A A
نفرت کی سیاست ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہماراسماج: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے بنگلور میں منعقد جمعیۃ علماء کرناٹک کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے، جہاں فرقہ پرست طاقتیں پوری منظم حکمتِ عملی کے ساتھ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، نفرت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے اور سماج کو انسانیت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ حالات اس قدر سنگین ہو چکے ہیں کہ راہ چلتے بے گناہ مسلمانوں کو مار دیا جاتا ہے، دن دہاڑے ماب لنچنگ کی جاتی ہے اور پھر مظلوم ہی کو مجرم بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ فرقہ پرست عناصر کے پاس اگرچہ حکومت اور اقتدار کی طاقت ہے، لیکن ہمارے پاس پیار، محبت، انسانیت اور ملک کے آئین کی وہ طاقت موجود ہے جس کے سہارے ہم ان سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نہ کبھی نفرت کے راستے پر چلی ہے اور نہ کبھی چلے گی، بلکہ اس کا پیغام ہمیشہ امن، بھائی چارہ اور انسان دوستی رہا ہے۔ ہم ہندو یا مسلمان نہیں دیکھتے، ہم انسان دیکھتے ہیں، اور اسی بنیاد پر خدمت کرتے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں جمعیۃ کی جانب سے جس پیمانے پر امدادی کام انجام دیے گئے، اس کے گواہ وہ علاقے اور وہاں کے لوگ ہیں جنہوں نے کھلے دل سے اس خدمت کا اعتراف کیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ جن لوگوں کے آباؤ اجداد نے انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی، جیلیں کاٹیں، جانوں کی قربانیاں دیں اور اس ملک کو آزاد کروایا، آج انہی کی اولاد کو دیش دروہی کہا جا رہا ہے۔ اسی قوم کے نوجوانوں کو جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات میں پھنسا کر ان کی زندگیاں برباد کی جا رہی ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند ملک بھر میں مظلوموں کے مقدمات لڑتی ہے، نچلی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ تک ان کی پیروی کرتی ہے، اور ایک طویل فہرست ان بے گناہوں کی موجود ہے جنہیں جمعیۃ کی قانونی جدوجہد کے نتیجے میں باعزت بری کرایا گیا۔ ہم مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ مظلومیت اور انسانیت کی بنیاد پر مقدمات لڑتے ہیں۔ فرقہ پرست طاقتیں الزام لگاتی ہیں کہ ہم دہشت گردوں کا مقدمہ لڑتے ہیں، لیکن ہمارا واضح مؤقف ہے کہ ہم دہشت گردوں کا نہیں بلکہ مظلوموں کا مقدمہ لڑتے ہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ آج فرقہ پرستی کی جڑیں بہت گہری ہو چکی ہیں، جس کا خمیازہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ پورا ملک بھگت رہا ہے، اور دیگر اقلیتیں بھی شدید گھٹن محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کے میاں مسلمانوں سے متعلق بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میاں مسلمان کہلانے میں کوئی عار نہیں، کیونکہ میاں مسلمان اسلام پر جیتا ہے اور اسلام پر ہی مرتا ہے۔ ایسے بیانات ایک خاص ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو زبان اور رویّے سے صاف ظاہر ہو جاتی ہے۔مولانا مدنی نے آسام کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی کے معاملے میں جمعیۃ علماء ہند نے قانونی جدوجہد کی، انہوں نے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دے کر اکثریت کی نظر میں مشکوک بنانے کی مسلسل کوشش کی گئی، (بقیہ صفحہ 2 پر)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist