• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

لوک سبھا میں مشرقِ وسطیٰ کا بحران پر بحث کے مطالبہ ،ہنگامہ

کانگریس، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد) کے ارکان نےاپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کرشورو غل کیا،حکومت کا انکار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 10, 2026
0 0
A A
لوک سبھا میں مشرقِ وسطیٰ کا بحران پر بحث کے مطالبہ ،ہنگامہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کے مطالبے کے تعلق سے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی پیر کو دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی، جس کی وجہ سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج کے ایجنڈے میں ہونے کے باوجود بحث نہیں ہو سکی۔ایک بار التوا کے بعد دوپہر تین بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بحث کرانے کے مطالبے کے تعلق سے پھر سے ہنگامہ کرنے لگے۔ کانگریس، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد) کے ارکان اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شورو غل کرنے لگے۔ اپنے مطالبات کی حمایت میں کئی ارکان پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ کئی ارکان ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی کر رہے تھے۔کانگریس کے محمد جاوید نے ہنگامے کے دوران ہی کہا کہ 50 لاکھ سے زائد ہندوستانی خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جو کہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے اور اس پر فوری بحث کرائی جانی چاہیے۔ کچھ ارکان کہہ رہے تھے کہ پٹرول اور ڈیزیل کا بحران شروع ہو گیا ہے، لہٰذا اس معاملے پر بحث کرانا ضروری ہے۔ اس سے قبل اسی مطالبے پر ہنگامے کی وجہ سے دوپہر 12 بجے کارروائی تین بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔لوک سبھا اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد پر بحث آج کے ایجنڈے میں درج تھی لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے سے اس پر بحث نہیں کرائی جا سکی۔چیئرمین جگدمبیکا پال نے ارکان سے اپنی اپنی نشستوں پر جا کر ایجنڈے کے مطابق ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی بار بار اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوک سبھا اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر بحث کرانے کے لیے تیار ہیں۔ مسٹر جاوید کو اس سلسلے میں اپنی تجویز پیش کرنی چاہیے۔ انہوں نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے کہا کہ وہ اپنی ہی تجویز پر بحث کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے مسٹر جاوید سے بار بار اپنی تجویز پیش کرنے کو کہا، لیکن وہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہی بحث کرانے کے مطالبے پر زور دیتے رہے۔مسٹر پال نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے لوک سبھا اسپیکر کے خلاف لائی گئی تجویز پر آج بحث شروع کر دینی چاہیے۔ مسٹر برلا نے اپنے خلاف لائی گئی تجویز کے بعد سے ایوان میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوان کو اس پر جلد بحث کر لینی چاہیے۔ اسپیکر اس ایوان کے محافظ ہیں، انہوں نے اعلیٰ معیار کی پیروی کرتے ہوئے تجویز کے تصفیہ تک ایوان میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہنگامہ کررہے ارکان پر مسٹر پال کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا اور انہوں نے شور شرابہ مزید تیز کر دیا۔ اس پر چیئرمین نے کارروائی منگل کی صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔اس سے قبل ایوان کی کارروائی 12 بجے شروع ہوتے ہی پریذائیڈنگ آفیسر جگدمبیکا پال نے ایوان کو ہندستان کی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں جیت کی اطلاع دی۔ ایوان نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ اس کے بعد کانگریس کے ارکان نے مغربی ایشیا میں تنازعہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرہ بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان، پریزائیڈنگ آفیسر نے ضروری کاغذات ایوان کے میز پر رکھوائے۔ مسٹر پال نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایوان میں بیان دینا ہے، اس لیے تمام ارکان اپنی اپنی نشستوں پر چلے جائیں۔ شاید وہ جس چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس کا جواب انہیں اس بیان سے مل جائے گا۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان ہی مسٹر جے شنکر نے اپنا بیان پڑھا۔ اس کے بعد بھی ہنگامہ جاری رہنے پر مسٹر پال نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر مفصل بیان دے دیا ہے جس میں تمام باتوں کا جواب موجود ہے۔اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اپوزیشن الجھن میں ہے اور نہیں جانتا کہ کیا کرنا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر کے خلاف نوٹس دیتے ہیں، پھر دوسرا نوٹس دیتے ہیں۔ ہم بحث کے لیے تیار ہیں تو دوسرا نوٹس دینے کا کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں ایسا سلوک کبھی نہیں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آدمی ملک کا مہاراجہ ہے کیا، کہ صرف ان کی بات سنی جائے گی۔ کانگریس کے لوگوں کو اپنے اندر جھانک کر دیکھنا چاہیے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کا وقار کم کر رہی ہے۔ وہ جو غیر ضروری تجاویز لائے ہیں ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس دوران پریزائیڈنگ آفیسر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے کہا کہ آپ کی تحریک کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے اور اس پر حکومت بحث کے لیے تیار ہے۔ اسپیکر اوم برلا نے آپ کے نوٹس کو قبول کر لیا ہے۔ پھر بھی آپ اس پر بحث کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے بار بار ارکان کو پرسکون رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ کیا آپ اپنی تحریک پر بولنا نہیں چاہتے ہیں۔ جب ہنگامہ جاری رہا تو ایوان کی کارروائی تین بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist