• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ ممبئی کے جلسہ دستار بندی میں113؍حفاظ اور18؍قراء کو اکابر و مشائخ کے ہاتھوں دستار سے نوازا گیا

قرآن کریم کو حفظ کرنا سب کے بس کی بات نہیں ہے،یہ اللہ کی رحمت ہی ہے جو ان حفاظ کیلئے آسانیاں پیدا کردیتی ہے۔ علماء کرام کا خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 19, 2023
0 0
A A
جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ ممبئی کے جلسہ دستار بندی میں113؍حفاظ اور18؍قراء کو اکابر و مشائخ کے ہاتھوں دستار سے نوازا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ۔19؍ جنوری 2023 : مشرقی ممبئی کی عظیم دینی ،اصلاحی و تربیتی درسگاہ جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ ٹرامبے ممبئی سے گذشتہ 2سالوں میں حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے113طلباءاور شعبہ قر أت سے فراغت حاصل کرنے والے18طلباءکا اعزاز کرنے کیلئے جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ کے سامنے وسیع و عریض روڈ پر عظیم الشان روحانی وعرفانی جلسہ دستار بندی منعقد کیا گیا ۔ جس میں ان طلباء کرام کے سروں پر اکابر علماء کرام کے ہاتھوں سے دستار باندھی گئی اور انعامات سے نوازا گیا ۔ جلسہ کی صدارت عارف باللہ شیخ وقت حضرت مولانا قمر الزماں صاحب ( خلیفہ حضرت شاہ وصی اللہ ؒ صاحب ) نے فرمائی ۔ اس عظیم الشان جلسہ میںملک کےممتازاکابر علماء کرام نمونہ اسلاف قاری سید حبیب احمد صاحب ( مہتمم جامعہ عربیہ ہتھورہ باندہ و رکن شوری دارالعلوم دیوبند )فقیہ العصر مفتی شبیر احمد صاحب ( شیخ الحدیث و صدر مفتی جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد ) امام اہل سنت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب ( مہتمم دار المبلغین لکھنو و رکن شوری دارالعلوم دیوبند )خطیب العصر مولانا محمد عرفان قاسمی ( مبلغ دارالعلوم دیوبند )نمونہ اسلاف مولانا محمد یحی نقشبندی صاحب(خانقاہ رحمانیہ فدائے ملت اندھیری )  فخر مہا راشٹر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مفسر قرآن مولانا ممتاز عالم صاحب ( مہتمم فیض العلوم اتر دیناج پور بنگال ) حافظ سعید اختر صاحب ( کار گذار مہتمم جامعہ نور العلوم بہرائچ ) مولانا محمود دریاآباد ی صاحب و دیگر نے شرکت فرمائی۔
اس موقع پرحضرت مولانا قمر الزاں صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ کائنات کے خالق و مالک کے قرآن کریم کو حفظ کرنا سب کے بس کی بات نہیں ہے،یہ اللہ کی رحمت ہی ہے جو ان حفاظ کیلئے آسانیاں پیدا کردیتی ہے۔قاری سید حبیب احمد صاحبب باندوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہہر مسلمان کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ اسے قرآن کا کچھ نہ کچھ حصہ حفظ ہوجائے، کیونکہ قرآن کو حفظ کرنے والوں کو فرشتوں کی طرف سے مبارکباد ملتی ہیں۔ مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب نے فر مایا کہ قرآن کریم ساری انسانیت کی رہنمائی کرنے والی کتاب ہے ، اس میں زندگی جینے کا سلیقہ بتایا گیا ہے ،یہ کتاب ایسا سیدھا راستہ دکھانے والی ہے جس میں زمین میں رہنے والوں سے لے کر آسمان  ،سبھی کے حقوق کی ادائیگی کے طریقے بتلائے گئے ہیں ۔مفتی شبیر احمد صاحب نے فرمایا کہ آج ساری دنیا میں مال اور طاقت کے زور پر مسلمانوں کے ایمان کو خریدنے کیلئے ہر طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،لیکن قرآن کی شان ہے کہ یہ جس طرح آج سے 1400سال قبل آسمان سے اترا تھا آج بھی الحمد اللہ بغیر ایک زبر زیر کی کمی کے باقی ہے اور انشاء اللہ قیامت تک باقی رہے گا۔ مولانا محمد یحی نقشبندی صاحب نے قرآن کی عظمت و تقدس پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کی حقانیت کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اللہ کی یہ کتا ب ہر قسم کی تحریف و ترمیم سے پاک ہے ۔ صوبائی صدر جمعیۃ مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ہند ) کے اجلاس میں شرکت نہ کرسکنے کا معذرت نامہ پیش کیا ۔مولانا محمد عرفان قاسمی صاحب نے قر آن کریم کی عظمت و اہمیت اور حفاظ کرام کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی ۔ مولانا ممتاز عالم صاحب نے قرآن کریم کا حفظ تکمیل کرنے والے طلباء ان کے والدین مدرسہ کے ذمہ داران و اساتذہ کو مبارکبادی پیش کی،مولانا محمود دریاآباد ی صاحب و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
جلسہ کا آغاز جامعہ کے استاذ قاری محمد عمران صاحب کی تلاوت سے ہوا،قاری محمد عرفان صاحب نے نعت پاک پیش کیا۔ مولانا محمد زاہد قاسمی صاحب( نائب مہتمم جامعہ نے ) ادارہ کا تعارف ، قیام کی تاریخ ،اکابرین دار العلوم دیوبندو جمعیۃ علماء ہند سمیت دیگر علماء کرام کی آمد و ادارہ کی پذیرائی و دیگر تفصیلات کو پیش کیا ، ادارہ کے روح رواں حضرت مولانا قاری محمد صادق خان صاحب ( بانی و مہتمم جامعہ معراج العلوم ) نے اجلاس میں تشریف لانے والے تمام اکابر علماء کرام ، شرکاء اجلاس سے اظہار تشکر فرمایا ۔ مولانا محمد ذاکر قاسمی صاحب ( مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن گوونڈی ) اور مفتی محمد آزاد قاسمی صاحب ( مفتی جامعہ معراج العلوم ) نے جلسہ کی نظامت فر مائی ۔ جامعہ کے استاذ مفتی محمد ثاقب قاسمی صاحب کی تصنیف کی ہوئی دو کتابیں عقد صیانت و مشترکہ کاروبار کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا ،اس اجلاس میںمولانا عظیم اللہ صاحب مہتمم مدرسہ فرقانیہ گونڈہ ،مولانا بشیر احمد گونڈوی ،ممبئی شہر و مضافات کے علماء کرام ،ذمہ داران مدارس ،ائمہ مساجد و معلمین و شرکاء اجلاس بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    مارچ 10, 2026
    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    مارچ 10, 2026
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist