• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

زمین تمام زندگیوں کی بنیاد، تحفظ لازمی: پروفیسر پرمود کمار

نیتیشور کالج کے شعبہ جغرافیہ میں ’عالمی یومِ ارض‘ کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 23, 2026
0 0
A A
زمین تمام زندگیوں کی بنیاد، تحفظ لازمی: پروفیسر پرمود کمار
Share on FacebookShare on Twitter

مظفر پور/ پریس ریلیز: زمین محض ہمارا مسکن نہیں بلکہ تمام تر زندگیوں کی بنیاد ہے، جس کی حفاظت اور قدرتی وسائل کا تحفظ دورِ حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اس دور میں اگر ہم نے اپنے طرزِ زندگی میں بہتری نہیں لائی، تو آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نیتیشور کالج، مظفرپور کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) پرمود کمار نے ’عالمی یومِ ارض‘ کے موقع پر شعبہ جغرافیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔بطور مہمانِ خصوصی بی آر امبیڈکر بہار یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سابق صدر پروفیسر آر پی یادو نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ’گلوبل وارمنگ‘ ہمارے وجود کے لیے خطرہ بن چکی ہے، جسے صرف وسیع پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھ کر ہی روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ زمین کو بچانے کی ذمہ داری صرف حکومتوں کی نہیں بلکہ ہر فرد کی ہے۔اسی سلسلے میں کنور سنگھ کالج (ایل این ایم یو، دربھنگہ) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابھے کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یومِ ارض منانے کا حقیقی مقصد تب ہی حاصل ہوگا جب ہم فطرت کے تئیں حساس بنیں اور اپنی روزمرہ زندگی میں ماحول دوست متبادل کا انتخاب کریں۔ انگریزی شعبہ کے ڈاکٹر جیوتی نارائن سنگھ نے بھی موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا آغاز روایتی شمع فروزی سے ہوا۔ شعبہ جغرافیہ کے استاد اور سمینار کے کنوینرڈاکٹر حسین دلشی نے موضوع کا تعارف پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض شعبہ تاریخ کی ڈاکٹر رینا نے انجام دیے۔ آخر میں شعبہ اردو کے صدر کامران غنی صبا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ہر سال 22 اپریل کو منایا جانے والا عالمی یومِ ارض پوری دنیا کو ماحولیاتی تحفظ کے تئیں بیدار کرنے اور زمین کے ایکولوجیکل سسٹم کو بچانے کا ایک اہم عالمی پیغام ہے۔سیمینار میں ڈاکٹر امرجیت سنگھ، ڈاکٹر روی رنجن، ڈاکٹر کسلے کشور، ڈاکٹر بے بی کماری، ڈاکٹر اجے تلی، ششی کمار پاسوان، ڈاکٹر پوجا گپتا، ڈاکٹر پنکج کمار، ڈاکٹر سریندر کمار رام، ڈاکٹر رادھا رانی، ڈاکٹر نوتن، ڈاکٹر سمترا کماری، ڈاکٹر سجاتا کماری، ڈاکٹر ساوتری کماری، ڈاکٹر پروال، ڈاکٹر ریتامبھرا، ڈاکٹر منٹو کماری، ڈاکٹر اجیت کمار، ڈاکٹر اپورو کمار، ڈاکٹر شیام کمار تیواری، ڈاکٹر دیویا انشو، ڈاکٹر پرکاش کیشو سمیت اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist