• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

شناخت چھپاکر ہندوستان میں 40سال سے مقیم پا کستانی شخص بلند شہر سے گرفتار

فرضی طر یقے سے حاصل کیے سرکاری دستاویزات ،ڈرائیونگ لا ئسنس اور آدھار کارڈ بر آمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 25, 2026
0 0
A A
شناخت چھپاکر ہندوستان میں 40سال سے مقیم پا کستانی شخص بلند شہر سے گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

ناظم بیگ
بلند شہر ،سماج نیوز سروس: بلند شہر میں سیکورٹی ایجنسیوں اور مقامی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم اپنی اصل شناخت چھپا کر تقریباً 40 سال سے ہندوستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس نے نہ صرف یہاں اپنا ٹھکانہ بنایا بلکہ فرضی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے اہم سرکاری دستاویز وں کی بنیاد پر ڈرائیونگ لا ئسنس اور آدھار کارڈ جیسے دستاویز تیار کرالیے تھے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاہے ۔ صدر کوتوالی انچارج دھرمیندر سنگھ راٹھور کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم دیر رات گشت پر تھی۔اسی دوران مخبر کی ذریعے اطلاع ملی کہ ایک پاکستانی شہری جو کافی عرصے سے سشیلا وہار کے علاقے میں فرضی شناخت پر رہ رہاہے اور کسی کام سے وہ نمائش گرائونڈ کی طر ف جانے والا ہے ۔ پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر کے ملزم کو ریلوے لائن کے قریب سے حراست میں لے لیا۔تلاشی کے دوران ملزم کی جیب سے ایک آدھار کارڈ اور بلند شہر کا مقامی پتے والا ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا۔ تاہم سخت پوچھ گچھ کے بعد ملزم نے اپنے جرم کااعتراف کیا ۔ اس کی شناخت سید واسط علی ولد سید لئیق احمد کے طور پر ہوئی جو کراچی پاکستان کا رہائشی ہے ۔ اس کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس پوچھ تاچھ میں انکشاف ہوا کہ اس کی کہانی چار دہائیوں پرانی ہے ۔اس کی والدہ بلقیس کو کراچی میں طلاق ہو گئی تھی ، اس کے بعد انہوں نے بلند شہر کے سینتھلاساکن ایک شخص سے نکاح کر لیا تھا ۔وا سط اپنی تین بہنوں کے سا تھ ماں کے ہمراہ ہندوستان آیا تھا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کی بہنوں کو طویل مدتی ویزا (LTV) مل گیا تھااوروہ یہیں آباد ہو گئیں، لیکن وا سط کی قانونی پیچیدگیاں ختم نہیں ہوئیں ،اس نے کئی بار ویزا کے لیے اپلائی کیا لیکن ہر بار اس کی درخواست مسترد یا زیر التواء رہی۔ پولیس کی تفتیش میں واسط کی طویل مجرمانہ تاریخ کا بھی انکشاف ہواہے۔سا ل 2012 میں اسے میرٹھ کے برہمپوری تھانہ علاقے میں غیر ملکی قانون کی دفعہ 14 کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال شروع کر دیا۔ اپنے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے اسے ہندوستان میں رہنے کی قانونااجازت نہیں مل رہی تھی ۔ اس لیے اس نے سرکاری مشینری میں گھس کر بھارتی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے مقامی سطح پر دھوکہ دہی کا سہارا لیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    اپریل 25, 2026
    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    اپریل 25, 2026
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist