• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کثیر لسانی تحقیق کے فروغ کے لیے دو اہم اداروں کا اشتراک

رام پور رضا لائبریری اور لینگویج یونیورسٹی کے درمیان اہم ایم او یو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 26, 2026
0 0
A A
کثیر لسانی تحقیق کے فروغ کے لیے دو اہم اداروں کا اشتراک
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ،سماج نیوز سروس:خواجہ معین الدین لینگویج یونیورسٹی اور رام پور رضا لائبریری کے درمیان یونیورسٹی کی چانسلر اور اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کی رہنمائی میںایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ ہندوستان کی عظیم علمی، تعلیمی اور ثقافتی وراثت کے تحفظ، فروغ اور منظم مطالعے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف دونوں اداروں کے مابین تعلیمی تعاون کو نئی رفتار ملے گی بلکہ تحقیق اور علمی تبادلے کے میدان میں بھی وسیع امکانات روشن ہوں گے۔اس معاہدے پرلینگویج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجے تنیجا اور رام پور رضا لائبریری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پشکر مشرانے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔ دستخط سے قبل منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں مقررین نے اس شراکت داری کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پرلینگویج یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے کہا کہ یہ ایم او یو خاص طور پر رام پور رضا لائبریری میں محفوظ نایاب اور قیمتی مخطوطات کی تلاش، تحقیق، ڈیجیٹلائزیشن، فہرست سازی اور تحفظ کے لیے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دے گا۔ ساتھ ہی محققین اور اسکالرز کو ان مخطوطات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھون نے کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی ہندوستانی روایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ عربی، فارسی، اردو، ہندی اور انگریزی جیسی زبانوں کے ذریعے ہونے والی مشترکہ تحقیق نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کرے گی بلکہ بین العلومی مطالعے کے نئے در بھی وا کرے گی۔ اس نوعیت کا تعاون ہندوستانی علمی روایت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ڈاکٹر پشکر مشرا نے اپنے خطاب میں پروفیسر اجے تنیجا کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فعال اور دور اندیش رہنمائی کے باعث ہی یہ اہم معاہدہ ممکن ہو سکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس اشتراک کے تحت مشترکہ سیمینار، ورکشاپس، تربیتی پروگرام اور تحقیقی منصوبے منعقد کیے جائیں گےجن سے طلبہ اور محققین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔تقریب میں ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ڈاکٹر مونیکا تنیجا کی باوقار موجودگی نے پروگرام کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ (عربی)، ڈاکٹر محمد اکمل (اردو)، ڈاکٹر عارف عباس (فارسی) اور ڈاکٹر یوسف ایاز (انگریزی) بھی شریک رہے ااس موقع پر ورندابن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کےڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو دویویدی بھی موجود تھے جو رامپور رضا لائبریری کے ساتھ ایک علیحدہ معاہدے کے سلسلے میں آئے تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں بھی اس مفاہمت کو اہم قرار دیا

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist