• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

معہد عائشہ صدیقہ میں سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

قاری عبداللہ سلیم نے بخاری شریف کا آخری درس دیا اور طالبات کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 27, 2026
0 0
A A
معہد عائشہ صدیقہ میں سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،سماج نیوز سروس:تعلیم نسواں کے معروف قدیم دینی ادارہ معہد عائشہ الصدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند میں جلسہ تقسیم اسناد اور تکمیل بخاری کی تقریب ہیرا گارڈن میںمنعقد ہوئی، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی دو ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز شیرین منزہ کی تلاوت کلامِ پاک اور اقراء ربان کی نعت پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض کلثوم مشرف نے انجام دیے۔تقریب میں تکمیل بخاری کی دعا دارالعلوم دیوبند کے سابق صدر القراء قاری عبداللہ سلیم، بانی و شیخ الحدیث معہد تعلیم الاسلام شکاگو نے کرائی۔ انہوں نے آخری حدیث پڑھائی اور بخاری شریف کے آغاز ‘‘باب بدی الوحی’’ سے لے کر اختتام کے باب ‘‘کلمتان’’ تک نہایت بصیرت افروز گفتگو کی۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ اپنی زبانوں کو ذکرِ الٰہی سے تر رکھیں اور علمِ حدیث کو صرف کتابوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے معہد کی طویل تعلیمی خدمات اور اس کی چھبیس سالہ جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے دور میں جب تعلیم کے تئیں بیداری نہیں تھی، بنات اسلام کی تعلیم کے لئے اکا دکا مدارس قائم تھے ایسے میں اپنے گھر کے چند کمروں میں شروع کیا جانے والا معہد اللہ کے شکر سے آج اس مقام پر پہنچا ہے اور یہ منزل نہیں ہے بلکہ یہ سفر جاری ہے اور جاری رہے گا انشائاللہ۔ انہوں نے کہا کہ چھبیس سال قبل خواتین کے لیے منظم دینی تعلیم کا اہتمام کرنا غیر معمولی بصیرت کی علامت ہے۔ انہوں نے بانیانِ ادارہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ آج اپنی 26 سالہ کامیاب تعلیمی روایت کو مکمل کر چکا ہے اور اس کے ثمرات پورے ہندوستان میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فارغ ہونے والی طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور تبلیغ دین اور اشاعت اسلام میں سرگرم کردار ادا کریں۔پروگرام کی مہمان خصوصی، اہلیہ مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند نے اپنے خطاب میں طالبات کی تعلیمی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی تعلیمی جھلکیاں نہایت متاثر کن اور قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیوبند میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اس معیار کا ادارہ ہونا باعثِ اطمینان ہے۔اسی طرح مولانا سلمان بجنوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند کی اہلیہ نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے اور طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنے علم پر عمل کریں، خدمت کا جذبہ پیدا کریں اور جو کچھ سیکھا ہے اسے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں، نیز اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔معہد کی پرنسپل محترمہ عفت ندیم الواجدی صاحبہ نے ادارہ کی ہمہ جہت خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ نہ صرف تعلیمی بلکہ تربیتی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ شعبہ حفظ، عالمیت، تخصص فی الشریعہ، کمپیوٹر، پرائمری سیکشن، مومنہ کورس، بزم عائشہ اور رفعت لائبریری جیسے شعبے ادارہ کی مضبوط تعلیمی بنیاد کی عکاسی کرتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist