• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں91.41فیصد ووٹنگ کے دوران تشدد ، ممتا نے سی آرپی ایف کیخلاف مظالم ڈھانے کا لگایا الزام ، کولکتہ میں ڈالاووٹ،4مئی کونتائج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 30, 2026
0 0
A A
میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی
Share on FacebookShare on Twitter

ایس اے ساگر
کولکتہ،سماج نیوز سروس:مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں91.41 فیصد ووٹنگ کے دوران کہیں کہیں تشدد کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نتخابات کے نتائج4 مئی کوآنے کی اطلاعات ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھبانی پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’شام 6 بجے تک لائن میں کھڑے رہنے والوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ سی آر پی ایف لوگوں پر اس طرح تشدد نہیں کر سکتی۔ وہاں کوئی ریاستی پولیس موجود نہیں ہے۔ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے بجائے سی آر پی ایف ایک سیاسی پارٹی کو محفوظ کر رہی ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کی سہ پہر میترا انسٹی ٹیوشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اس کے فوراً بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف اسمبلی حلقوں میں مرکزی فورسز کی طرف سے بدسلوکی کے الزامات کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ بنرجی نے کہا:’’مرکزی فورسز ہر جگہ مظالم کر رہی ہیں۔ کئی بوتھوں پر، وہ ہمارے ایجنٹوں کو اپنی نشستیں لینے سے روک رہی ہیں۔ وہ خواتین اور بچوں کو مار رہے ہیں۔ ایسا الیکشن میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف تشدد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھو ہمارے کارکنوں کو رات کو کس طرح مارا پیٹا گیا۔ یہ کیسی غنڈہ گردی ہے؟ ووٹنگ اس طرح نہیں ہونی چاہئے بلکہ پرامن طریقے سے کرائی جانی چاہئے۔انتخابات جمہوریت کا تہوار ہیں لیکن انہیں مکمل طور پر برباد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے براہ راست بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ’’ بی جے پی انتخابات میں زبردستی دھاندلی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ:’’ ٹی ایم سی کارکنان اپنے موقف پر قائم رہیں گے، چاہے انہیں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو۔‘‘وزیراعلیٰ نے انتخابی عمل میں بیرونی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے افسران اور مبصرین کو بنگال لایا گیا ہے جو ریاست کے حالات کو نہیں سمجھتے۔ ان کے مطابق، کچھ مبصرین ٹی ایم سی کے ایجنٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور دباؤ ڈالنے کے لئے تھانوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ممتا بنرجی نے مرکزی سیکورٹی فورسز پر بھی سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا:’’”گزشتہ رات سی آر پی ایف نے مقامی پولیس کے بغیر وارڈ نمبر 70 کے کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارا، اس وقت گھر میں صرف ان کی بیوی اور بچہ موجود تھے، اس کے باوجود گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔‘‘ اس واقعے کو ظلم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ رات بھر جاگتی رہی اور صورتحال پر نظر رکھی۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ:’’ باہر کے مبصرین بی جے پی کے کہنے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے بقول،’’بی جے پی جو بھی کہتی ہے، وہ کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے پوسٹر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ کیا الیکشن اس طرح کرائے جاتے ہیں؟ ووٹر ووٹ ڈالیں گے، پولس یا سیکورٹی فورسز نہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی اور وہ خود چاہتے ہیں کہ انتخابات مکمل طور پر پرامن ہوں۔ انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں اور جمہوری عمل میں حصہ لیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist