• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حالات سے مایوسی اور حق پر استقامت سے گریز ایمانی تقاضہ کے خلافـ: حضرت امیر شریعت

ضلع کیمور ورہتاس کے تاریخی اجلاس عام میں حضرت امیر شریعت اور اکابر علماء کا خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 12, 2026
0 0
A A
حالات سے مایوسی اور حق پر استقامت سے گریز ایمانی تقاضہ کے خلافـ: حضرت امیر شریعت
Share on FacebookShare on Twitter

کیمور، پریس ریلیز ) بدلتے ہوئے حالات اور بڑھتی ہوئی مشکلات کو دیکھ کر اکثر ہمارے چہروں پر مایوسی اور دلوں میں احساس کمتری رونما ہونے لگتی ہے، بہت سے لوگ تو اس طرح خوف وہراس میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ حق وصداقت کے معاملہ میں ان کے قدم کے اندر استقامت کے بجائے لرزیدگی اور دلوں میں حوصلہ مندی کے بجائے باطل کے آگے سر افگندگی کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے، مشکل حالات میں نا امید ومایوسی اور خوف وہراس کی یہ کیفیت ایمانی تقاضہ کے سراسر خلاف اور مومنانہ غیرت مندی کے یکسر منافی ہے، ضرورت ہے کہ ہم حالات سے خوفزدہ ہونے کے بجائے حکمت وبصیرت اور جرأت وہمت کے ساتھ مخالف حالات کا مقابلہ کریں اور حق وصداقت پر استقامت کی ایسی مثال پیش کریں، جس کا مطالبہ قرآنی تعلیمات اور نبوی ارشادات میں کیاگیاہے، ان خیالات کا اظہار مفکرملت امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدطلہ نے ۹؍مئی کو ضلع کیمور کے شہر بھبھوا اور ۱۰؍مئی کو ضلع رہتاس کے شہر ڈہری اون سون میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تاریخی اجلاس عام کو خطاب کرتے ہوئے کیا،بھبھوا کا اجلاس ’’راجونتی واٹیکا رام پور کالونی‘‘ کے وسیع کیمپس میں جب کہ ڈہری اون سون کا اجلاس’’ انجینئر للن سنگھ اسپورٹ کلب ذکی بیگھہ‘‘ کے وسیع وعریض احاطہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر آپ نے مسلمانوں کی موجودہ تعلیمی ،معاشی اور صحت کی صورت حال کا ڈیٹا پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ان میدانوں میں ہماری غفلت نے ہمیںکافی پیچھے ڈھکیل دیاہے، ضرورت ہے کہ نئے شعور وآگہی اور جذبہ عمل کے ساتھ ان میدانوں میں مؤثر اقدامات کے لئے ہم آگے آئیں۔ امارت شرعیہ کے ناظم وصدر مفتی مولانامفتی محمدسعیدالرحمن قاسمی نے اپنے خطاب میں آپسی اتحاد کے استحکام، اسلام میں خواتین کی عظمت اور شرعی ہدایات کے مطابق خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کی لازمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ امارت شرعیہ ملک کی وہ مثالی تنظیم ہے جو پوری ملت کو کلمہ کی بنیاد پر متحد دیکھنا چاہتی ہے اور اس کے لئے شب وروز فکر مند ہے، ضرورت ہے کہ ہم حالات کے رخ کو سمجھیں اورآپسی اختلافات کی بے معنی بنیادوں کو ترک کرکے محض کلمہ واحدہ کی بنیادپر ایک امت اور ایک جماعت بن کر زندگی گذاریں، محترم ناظم صاحب نے اصلاحی نقطہ نظر سے کئی اہم خرابیوں خاص طورپر سموہ لون اور سود خوری جیسی لعنت سے معاشرہ کو پاک کرنے کی بھی دعوت دی، امارت شرعیہ کے صدر قاضی شریعت مولانامفتی محمد انظار عالم قاسمی نے تعلیم قرآن کی عظمت اور حفظ قرآن کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک کی نسبت جس کو بھی حاصل ہوئی ہے وہ اپنے آپ میں ممتاز اور عظمت وبڑائی میں طاق ہوجاتاہے، انہوں نے مدرسہ فلاح دارین ڈہری اون سون کے حفاظ طلبہ ،ان کے گارجین اور مدرسہ کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی جن کی محنتوں سے قوم کے ہونہاروں نے قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا۔ امارت شرعیہ کے نائب ناظم جناب مولانامفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب نے سماج میں موجودہ تلک،جہیز، شادیات میں فضول خرچی، نشہ خوری، جوابازی اور موبائل کے بے جا استعمال جیسی خرابیوں کے نقصانات پر نہایت ہی موثر گفتگو کی اور حاضرین سے ہاتھ اٹھاکر ان گناہوں سے بچنے اور اپنے معاشرہ کو بھی ان خرابیوں سے پاک کرنے کا عہد لیا۔ امارت شرعیہ کے معاون ناظم جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی صاحب نے اولاد کی دینی واخلاقی تربیت کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اس وقت سماج کی ایک بڑی ضرورت اولاد کی تعلیم کے ساتھ ان کی دینی واخلاقی تربیت پر توجہ دینا ہے، جس طرح ہمارے لئے ضروری ہے کہ ایمان پر ثابت قدم رہیں ویسے ہی اولاد کے لئے ایمان کی بقاء کی فکر کرنا بڑا فریضہ ہے۔ امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا قمر انیس قاسمی نے امارت شرعیہ کی خدمات اور اس کے بلند مقاصد نیز امارت شرعیہ کی طرف سے جاری خدمات کا تعارف کرایا ۔قاضی شریعت رہتاس جناب مولانا احسان الحق قاسمی صاحب نے حضرت امیر شریعت کی خدمت میں ایک وقیع سپاس نامہ پیش کیا۔اس موقع پر موصوف کے قلم سے لکھی گئی کتاب ’’موت سے لے کر قبر تک‘‘کے احکام ومسائل کا حضرت امیر شریعت مدظلہ اور اکابر علماء کے ہاتھوں اجرا بھی عمل میں آیا، نیز مدرسہ فلاح دارین ڈہری اون سون جس کے ناظم قاضی احسان الحق صاحب ہیں ان کے بائیس سے زیادہ حفاظ طلبہ کے سروں پر دستار بھی باندھی گئی، اجلاس میں پورے ضلع کیمورورہتاس سے بڑی تعداد میں علماء وائمہ، نقباء، دانشوران، سماجی کارکنان اور عام مسلمانوں نے شرکت کی، اجلاس میں مجلس استقبالیہ کی طرف سے مہمانان کرام کی شال پوشی اور گلدستہ کے ذریعہ استقبال بھی کیاگیا۔دونوں اجلاس کو کامیاب بنانے میں استقبالیہ کمیٹی ’’برائے اجلاس ‘‘ ضلع کیمور وضلع رہتاس کے نقباء، علماء و ائمہ،نوجوانان، ہمدردان امارت شرعیہ کے علاوہ مبلغین امارت شرعیہ اور جامعہ فلاح دارین کے اساتذہ نے کلیدی رول نبھایا اوردونوںاجلاس کو تاریخی انداز میں کامیاب بنایا۔جناب مفتی محمد سہراب ندوی نائب ناظم صاحب نے دونوں اجلاس کی کامیاب نظامت کی، دونوںاجلاس میں حافظ احتشام رحمانی،مولانا شاہ نواز عالم مظاہری اور مولانا منہاج عالم ندوی کی بھی شرکت رہی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist