• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے نتائج جاری، اردو میڈیم اسکولوں کا رزلٹ روکا

نہ صرف اردو میڈیم بلکہ تمام دہلی کے نتائج میں گراوٹ ، لڑکیوں نے لڑکوں سے پھر بازی ماری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2026
0 0
A A
سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے نتائج جاری، اردو میڈیم اسکولوں کا رزلٹ روکا
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی،سماج نیوز سروس:سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آج بارہویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دہلی کے اردو میڈیم اسکولوں کے رزلٹ کو ہولڈ پر رکھا گیا ہے۔ خاص طور پر اردو میڈیم کے ان اسکولوں کے نتائج جاری نہیں کئے گئے جن اسکولوں میں اردو میڈیم سے پڑھنے والے طلبا کے پاس مضمون کے طور پر جغرافیہ سبجیکٹ تھا۔سنٹرل بورڈ آف سیکنڈر ایجوکیشن سے مطابق اردو یڈیم سے پڑھنے والے طلبا جن کے پاس جغرافیہ مضمون ہے اس کی کاپی ابھی چیک نہیں ہوئی ہے۔ یعنی کہ جغرافیہ سبجیکٹ کی کاپیاں ابھی تک چیک نہیں ہو پائی ہیں۔ حالانکہ ہو سکتا ہے کہ رزلٹ دو دن بعد جاری کیا جائے۔ ایسا لگتا ہے کہ دہلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ دیکھنے کو مل رہا ہے کہ اردو میڈیم اسکولوں کے نتائج کو ہولڈ کر دیا گیا ہو اور بقیہ تمام میڈیم کے اسکولوں کے نتائج جاری کر دئے گئے ہوں۔ یہ بھی سچائی ہے کہ ان اردو میڈیم اسکولوں کے دیگر طلبا کا رزلٹ جاری کر دیا گیا ہے جن کے پاس اردو میڈیم میں جغرافیہ سبجیکٹ نہیں ہے۔صرف اردو میڈیم اسکولوں کے نتائج میں گراوٹ نہیں دیکھی گئی ہے بلکہ ہندی میڈیم، اور انگلش میڈیم وغیرہ میں بھی نتائج میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ وہ چاہے پرائیویٹ اسکول ہوں یا سرکاری اسکول۔لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد ہمیشہ لڑکوں سے بہتر رہتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے کامیابی کے فیصد میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس مرتبہ سی بی ایس ای دہلی کا رزلٹ میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس کے باوجود ہمیشہ کی طرح لڑکیوں نے کامیابی کے فیصد میں لڑکوں سے زیادہ کامیابی درج کرائی ہے۔ اس مرتبہ لڑکیوں نے 88.86فیصد کامیابی حاصل کی تو وہیں لڑکوں نے 82.13 فیصد ی کامیابی حاصل کی۔ جبکہ گذشتہ سال 2025 میں بیٹیوں کا فیصد 91.64اور بیٹوں کا 85.70 فیصد تھا۔دہلی کے چھ اردو میڈیم سینئرسیکنڈری اسکول ہیں جن کا رزلٹ ہولڈ پر ہے۔ اینگلو عربک سینئرسیکنڈری اسکول، شفیق میموریل سینئرسیکنڈر اسکول، فتح پوری سینئرسیکنڈری اسکول ، قومی سینئرسیکنڈر اسکول، ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئرسیکنڈری اسکول اور زینت محل سینئرسیکنڈری اسکول وغیرہ ہیں۔جن کا رزلٹ ہولڈ پر ہے۔حالانکہ ان اسکولوں کے نتائج گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ اچھے نہیں ہیں اور ان کے نتائج میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دہلی کے ان سینئر سیکنڈری اردو میڈیم اسکولوں کی تقریباً جغرافیہ سبجیکٹ کی 200 کاپیاں ابھی چیک نہیں ہو سکی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان اسکولوں کے رزلٹ روک لئے گئے ہیں۔ سبی بی ایس ایس ویب سائٹ سے جاری کئے گئے رزلٹ میں ان اسکولوں کے جغرافیہ سبجیکٹ ہونے کی وجہ سے رزلٹ میں ہولڈ لکھا ہوا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ یہ کاپیاں دو تین دن میں چیک ہوجائیں گی جس کے بعد رزلٹ جاری کر دیا جائے گا۔ ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا جنہوں نے جغرافیہ سبجیکٹ کو اردو میڈیم سے امتحان میں شرکت کی ہے وہ بچے مایوس نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ دہلی میں پڑھنے والے بارہویں کلاس میں پڑھنے طلبا کا رزلٹ آگیا ہے لیکن ابھی ان بچوں کا رزلٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رزلٹ میں گراوٹ کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس مرتبہ کمپیوٹر کے ذریعہ آن لائن کاپی چیک کی گئی ہیں۔ حالانکہ یہ سسٹم تعلیم ماہرین بہتر بتاتے ہیں اور اس سسٹم کو اچھا قرار دیا ہے۔ بھلے ہی اس سسٹم کے ذریعے نتائج میں گراوٹ دیکھی گئی ہو۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مئی 14, 2026
    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس  کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    مئی 14, 2026
    نیٹ امتحان کی منسوخی پرہنگامہ

    نیٹ امتحان کی منسوخی پرہنگامہ

    مئی 14, 2026
    ترقی اور عوامی اعتماد کے لیے ایک تاریخی فتح

    ترقی اور عوامی اعتماد کے لیے ایک تاریخی فتح

    مئی 14, 2026
    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مئی 14, 2026
    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس  کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    مئی 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist