• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مسلم ووٹ کیلئے مسلمانوں کے مسائل حل کرناضروری

اشرف عالم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 26, 2023
0 0
A A
مسلم ووٹ کیلئے مسلمانوں کے مسائل حل کرناضروری
Share on FacebookShare on Twitter

بہارکی مہاگٹھ بندھن سرکارمیں شامل جماعتیں سمجھتی ہیں کہ ملک اورریاست کاجوماحول ہے ایسے میں مسلمان مجبورہیں کہ وہ ان کوہی ووٹ دیں گے چاہے ان کے لیے کام کریں یانہ کریں،اسی اطمینان میں راجد،جدیواورکانگریس اتحاد مسلمانوں کے مسائل کوحل کرناضروری نہیں سمجھتا۔یہ ان کی بڑی غلط فہمی ہے۔بہارمیں اردواوراقلیتوںکے کئی اہم مسائل ہیں جن پرچپی سادھ رکھی گئی ہے۔ نتیش-تیجسوی سرکار مسلمانوں کے مسائل پرمکمل سوئی ہوئی ہے۔بلاشبہ نتیش کمارنے اقلیتوں کے لیے کام کیے ہیں،اورراجدبھی مسلم- یاددوسیاست پر ٹکی ہوئی ہے۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ کئی مسائل ہنوززیرالتواءہیں اوران پارٹیوں کارویہ غیرسنجیدہ ہے ۔رمضان میں دونوں لیڈران نے خوب افطارپارٹی میں شرکت کی۔عیدملن کاسلسلہ چلا۔اب اگرعیدملن اورافطارپارٹی اورٹوپی پہننے سے فرصت مل گئی ہوتووزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ ذرا ان مسائل کی طرف توجہ دیں جن کے حل کرنے سے حکومت پرمسلمانوں کااعتمادبڑھے گا۔بہارمیں تیزی کے ساتھ ایم آئی ایم کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،اس لیے نتیش کماراورتیجسوی یادوہرگزنہ سمجھیں کہ مسلمانوں کونظراندازکرکے وہ مسلم ووٹ آسانی سے لے لیں گے۔دوضمنی انتخابات میں اس کااندازہ توہوہی گیاہوگاجہاں مسلمانوں کی ناراضگی جھیلنی پڑی اورنتیجہ سامنے آگیا۔اسمبلی اورلوک سبھاالیکشن میں ایم آئی ایم نے اگرمضبوطی سے الیکشن لڑا اور مسلمانوں کے تئیں بہارحکومت کے عدم تو جہ اوراستحصال کواس نے اگرانتخابی مدعابنایاتوایم آئی ایم بھلے ہی کامیاب نہ ہولیکن بہت ساری سیٹوں پرمہاگٹھ بندھن کونقصان ہوگا۔یہ طے ہے۔اس لیے مہاگٹھ بندھن کوسمجھناچاہیے کہ مسلمان ان کابندھواغلام نہیں ہے کہ وہ ان کے مسائل کوحل نہ کریں اورووٹ ملتاجائے۔اب بڑی حدتک بیداری آرہی ہے۔
بہارحکومت کی اردواورمسلمانوں کے تئیں یہ بے حسی نہیں ہے توکیاہے کہ اب تک اردوڈائریکٹوریٹ میں کوئی مستقل ڈائریکٹرنہیں ہے۔پارٹ ٹائم ڈائریکٹرسے کام چلایاجارہاہے۔بہارمدرسہ ایجوکیشن بورڈمیں کئی ماہ تک چیئرمین کاعہدہ خالی رہا،اب وہاں بھی عبوری چیئرمین کوبٹھایاگیا۔بہاراردواکیڈمی کابھی وہی حال ہے۔تووزیراعلیٰ کون سااردوکے ساتھ احسان کررہے ہیں؟
اسی طرح معاون اردومترجم کامسئلہ زیرالتواءہے۔1294سیٹوں کے لیے پی ٹی اورمینس کے نتائج جاری ہوگئے۔جولائی-اگست2022میں ان کی کونسلنگ ہوچکی ہے۔نوماہ بعدتک فائنل میرٹ لسٹ نہیں آسکی ہے۔بہانہ یہ بنایاجارہاہے کہ معاملہ کورٹ میں ہے،جب کہ یہ آدھی حقیقت ہے۔پوری حقیقت یہ ہے کہ کورٹ میں معاملہ ان امیدواروں کاہے جن کے پاس بی ایس ایس سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرانااین سی ایل ،پراناای ڈبلیوایس اورپرانااوبی سی نہیں ہے۔لیکن جن لوگوں نے دستاویزی شرائط پوری کی ہیں،جن کی تعدادتقریباآٹھ سوہے۔ بہارسرکاران کی فائنل لسٹ نکال کرکارروائی کیوں آگئے نہیں بڑھارہی ہے۔یہ اپنے آپ میں بڑاسوال ہے۔جب ہائی کورٹ نے اسٹے نہیں لگایاہے تورزلٹ جار ی کرنے میں کیادشواری ہے ؟اس سے نیت پرشبہ ہونایقینی ہے۔ وزیراعلیٰ چاہیں توایک حکم پربی ایس ایس سی کم ازکم ان امیدواروں کی فائنل میرٹ لسٹ نکال سکتاہے جن کی دستاویزات مکمل ہیں۔لیکن سوال نیت کاہے۔نہ تووزیراعلیٰ کی توجہ اس پرہے اورنہ ان کے پارٹی کے لیڈران توجہ دلارہے ہیں ۔تیجسوی یادوجب اپوزیشن میں تھے توانہوں نے اس طرف دل چسپی لی تھی۔لیکن جب سے حکومت میں آئے ہیں تومسلمانوں کو اپنا بندھوا غلام سمجھ کرانھوں نے چپی سادھ رکھی ہے۔اورسمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کے پاس آپشن نہیں ہے۔یہ بڑی بھول ہے۔ ان کی پارٹی کے ایک دومسلم لیڈران دل چسپی لے رہے تھے لیکن اب ان کی توجہ کہیں اورہے۔حکومت سمجھتی ہے کہ اسے الیکشن تک ٹال کراورانتخابات کے وقت جوائننگ لیٹردے کرمسلم ووٹ حاصل کریں گے،تواس سے سرکارکامزیدنقصان ہے،لوگ اس تاخیرسے کافی ناراض ہیں۔ویسے بھی اگرابھی میرٹ لسٹ آتی ہے توپراسیس ہونے میں مزیدپانچ چھ ماہ لگیں گے جب تک ملک انتخابی موڈمیں آچکاہوگا۔اسی طرح جن امیدواروں کامعاملہ کورٹ میں ہے،ان پربھی سرکارمداخلت کرکے جلداقدام کرسکتی ہے۔لیکن سوال یہی ہے کہ نیت درست ہونی چاہیے۔اگرنیت صاف ہے تومعاون اردومترجم کے مسائل پرحکومت سنجیدگی سے غورکرے اوربی ایس ایس سی کوحکم جاری کرے۔اسی طرح اردومترجم کی 202سیٹوں میں صرف 149سیٹوں پربحالی ہوسکی ہے۔بقیہ 53سیٹیں خالی رہ گئی ہیں۔سرکارچاہتی تواردومترجم کی تیسری ، چوتھی لسٹ نکال کربھی سیٹوں کوپُرکرسکتی تھی۔
اردوٹی ای ٹی کامعاملہ اسی سرکارکی دین ہے۔ہزاروں امیدوارپریشان ہیں لیکن بہارسرکارصرف باتیں بنارہی ہے۔بہارمیں اردوبحیثیت لازمی مضمون کامسئلہ بھی زیربحث ہے۔سابق وزیرتعلیم بہانہ بناتے رہے اوراردوپرتلوارلٹک رہی ہے لیکن کیامجال کہ بہارحکومت واضح نوٹیفکیشن نکال کراس معاملہ کوحل کرے اورخدشات دور کرے۔سرکاری مدارس کامعاملہ کورٹ میں ہے،اگرکسی مدرسہ میں گڑبڑی تھی تواس کی جانچ کرتے،لیکن اس فہرست کے سارے مدرسوں پرتلوارچلادی گئی۔یہ تنازعہ بھی اسی سرکارمیں کھڑاکیاگیاہے۔
الغرض سرسری طورپریہ چنداہم اورضروری مسائل ہیں جن کی طرف حکومت کوتوجہ دینی چاہیے۔سیکولرسرکارانصاف پرمبنی حکومت کی بات کرتی ہے لیکن اردواوراقلیتوں کے ساتھ اس کارویہ انتہائی غیرمنصفانہ ہے۔اگراس نے ان مسائل کوسنجیدگی سے حل نہیں کیاتونہ افطارپارٹی کاکوئی فائدہ ہوگا،نہ عیدملن کا۔مسلمان سہسرام اور نالندہ واقعے سے کافی ناراض ہیں۔مسلمانوں کااعتمادجیتناہے توبہارسرکارکوان تمام مسائل کوترجیحی طورپرحل کرناہوگابصورت دیگراس صورت حال کابھرپورفائدہ ایم آئی ایم حاصل کرے گی جس سے ایم آئی ایم کی بھلے ہی سیٹیں نہ آئیں لیکن مہاگٹھ بندھن کوبڑانقصان ہوگاجس کی ذمہ دار سراسرمہاگٹھ بندھن جماعتوں کی بے اعتنائی اورموجودہ بے حسی ہوگی۔بنیادی سوال یہی ہے کہ بہارسرکارایساموقع کیوں دے رہی ہے کہ ایم آئی ایم اسے نقصان پہونچائے۔اورمسلمانوں کااعتمادکمزورہو۔اس لیے وقت رہتے بہارحکومت کواقدام کرناہوگا۔مسلم تنظیمیں بھی ان مسائل کی طرف حکومت کی توجہ دلائیں،اگرسیکولرسرکاریہ حل نہیں کرے گی توکون کرے گا؟انصاف پرمبنی حکومت کادعویٰ کیسے صحیح ہوگا؟ان کی پارٹیوں میں مسلم نمائندے ،مسلم بیوکریٹس اورامارت شرعیہ،ادارہ شرعیہ،خانقاہ مجیبیہ،خانقاہ منعمیہ،ملی کونسل بہار،جمعیتہ علماءبہاراس میں اپنارول اداکرےں اورحکومت سے ان تمام اہم مسائل پرکھل کربات کریں تاکہ مسلمانوں کااعتمادکمزورہونے سے بی جے پی فائدہ نہ اٹھالے اورسمجھائیں کہ اسی میں کانگریس،راجد،جدیواتحادکا فائدہ ہے اوریہ حکمراں جماعتوں کے سماجی انصاف کے نعرہ کاتقاضہ بھی ہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist