• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ترلوک پوری میں مدرسہ کے 16 سالہ طالب علم ایان سیفی کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مولانا محمد قاسم نوری کی قیادت میں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے وفد کی بیوہ ماں سے ملاقات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 8, 2026
0 0
A A
ترلوک پوری میں مدرسہ کے 16 سالہ طالب علم ایان سیفی کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج : جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا وفد ۶؍ مئی کی شام صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی مولانا محمد قاسم نوری کی قیادت میں مشرقی دہلی کے علاقہ ترلوک پوری، گلی نمبر 32 پہنچا، جہاں حالیہ دنوں میں پیش آئےافسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 16 سالہ ایان سیفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وفد نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے ایان سیفی کی بیوہ والدہ اور نانی سے ملاقات کی، جو واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے شدید غم و اضطراب میں ڈوب گئیں۔ اس موقع پر مولانا محمد قاسم نوری نے اہل خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء اس مشکل اور صبر آزما گھڑی میں پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن قانونی و سماجی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وفد نے قانونی کارروائی کی تفصیلات بھی حاصل کیں، جس کے مطابق مقدمہ کرکڑڈوما کورٹ میں زیر سماعت ہوگا۔جمعیۃ علماء کے وفد نے مقامی پولیس افسران سے بھی ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ اس سنگین معاملہ کو معمولی واقعہ سمجھ کر نظر انداز نہ کیا جائے۔ وفد نے کہا کہ ایک بیوہ ماں کا اکلوتا سہارا بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، اور وہ بھی بغیر کسی جھگڑا اور اشتعال کے۔ اس لیے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت ترین قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ مقتول کے خاندان کو انصاف دلانا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے،نیز ان کی والدہ کو معقول معاوضہ بھی دیا جائے تا کہ وہ اپنی زندگی گزر بسر کرسکیں۔ ملاقات کے دوران والدہ اور نانی شدتِ غم سے آبدیدہ ہوگئیں، جس پر مولانا قاسم نوری نے انہیں صبر کی تلقین کی اور فوری طور پر مالی امداد بھی پیش کی۔ ساتھ ہی یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ بھی ان کی مستقل مدد کے لیے باقاعدہ نظام بنایا جائے گا۔ ایان سیفی جامعہ ہدایہ، جے پور کا طالب علم تھا اور قرآن کریم کے کئی پارے حفظ بھی کرچکا تھا۔ اہل خانہ اور عینی شاہدین کے مطابق 30 اپریل کی شام وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ پارک میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران 6 سے 8 افراد پر مشتمل ایک گروہ وہاں چاقو لے کر داخل ہوا اور اس پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے ایان کا تعاقب کیا اور اسے متعدد مقامات پر چاقو مارے۔ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ حملہ کے دوران مذہبی نوعیت کے نعرے اور اشارے بھی کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان کو شدید زخمی حالت میں لال بہادر شاستری اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں اسے ایمس ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا، جہاں دورانِ علاج اس کا انتقال ہوگیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایان نے ہوش میں آنے کے بعد بعض حملہ آوروں کے نام بھی پولیس کو بتائے تھے، جن کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جمعیۃ علماء کے وفد نے مقامی ذمہ داران اور قریبی مسجد کے امام مولانا بلال قاسمی سے بھی ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کی مسلسل دلجوئی اور تعاون پر زور دیا۔وفد میں صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی مولانا محمد قاسم نوری، ناظم اعلیٰ مولانا آفتاب عالم صدیقی، جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا عظیم اللہ صدیقی، قاری عبدالرحمن معاون دفتر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مقامی ذمہ دار محمد ریحان اور مولانا بلال قاسمی شامل تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist