• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

علم، فکر اور اردو تہذیب کا روشن جشن

پروفیسر اخترالواسع کی علمی خدمات پر کتاب اور ’’حرفِ حق‘‘ کی تقریبِ اجرا میں اہلِ دانش کا مؤثر اظہارِ خیال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 17, 2026
0 0
A A
علم، فکر اور اردو تہذیب کا روشن جشن
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج : انجمن ترقی اردو ہند کے زیر اہتمام اردو گھر، دین دیال اپادھیائے مارگ، نئی دہلی میں ایک باوقار ادبی و علمی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف اسلامی اسکالر، ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر اخترالواسع کی علمی و ادبی خدمات پر ڈاکٹر عامر فہیم کی تصنیف ’’پروفیسر اخترالواسع کی علمی و ادبی خدمات‘‘ اور کالموں کے مجموعے ’’حرفِ حق‘‘ کا اجرا عمل میں آیاجب کہ ’’حرفِ حق‘‘ کو ابو ہریرہ (وسیم رفیع) نے مرتب کیا ہے۔تقریب کی صدارت انجمن ترقی اردو ہند کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی نے کی، جبکہ آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ سراج قریشی، پروفیسر خالد محمود اور عارج بن حیرت نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر احمد جاوید، معصوم مرادآبادی، حقانی القاسمی، ڈاکٹر عامر فہیم اور ابو ہریرہ (وسیم رفیع) نے اظہارِ خیال کیا۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیے۔اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر اطہر فاروقی نے کہا کہ پروفیسر اختر الواسع نے حق گوئی و بیباکی سے کبھی بھی انحراف نہیں کیا،انھوںنے زبانی جمع خرچی پر زمینی کام کو ہمیشہ ترجیح دی ، یہی وجہ ہے کہ ایک زمانہ ان کی اس روش کا مداح اور قائل ہے۔مہمان خصوصی فیروز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پروفیسر اخترالواسع کی شخصیت علم اور سماجی شعور کا حسین امتزاج ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علمی شخصیات پر سنجیدہ کام معاشرے کی فکری تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ پروفیسر اخترالواسع نے اردو، تعلیم اور اسلامی فکر کے میدان میں جو خدمات انجام دی ہیں، وہ ہماری علمی روایت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کتابیں نئی نسل کو علمی سنجیدگی اور فکری دیانت کی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ عارج بن حیرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروفیسر اختر الواسع نے ہمیشہ کمزوروں اور اپنے سے چھوٹوں کو آگے بڑھایا۔ ان کا پیغام محبت خاص و عام کےلیے یکساں ہے۔ ان کی شفقت بلا تفریق سب کے لیے برابر ہے۔ سراج قریشی نے کہا کہ ’’حرفِ حق‘‘ محض کالموں کا مجموعہ نہیں بلکہ عصری مسائل پر ایک باشعور اور دردمند ذہن کی گواہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قلم کاروں کو اس نوع کی فکری اور سنجیدہ تحریروں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ احمد جاوید نے کہا کہ پروفیسر اخترالواسع کی فکر میں روایت اور جدیدیت کے درمیان ایک متوازن رشتہ دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق، موجودہ عہد میں مکالمے اور اعتدال کی جو ضرورت ہے، اخترالواسع صاحب کی تحریریں اس کی عمدہ مثال پیش کرتی ہیں۔معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اردو دنیا کو ایسی کتابوں کی سخت ضرورت ہے جو شخصیات کے علمی اور فکری پہلوؤں کو دستاویزی انداز میں محفوظ کریں۔ انہوں نے ’’حرفِ حق‘‘ کو معاصر سماجی و فکری مباحث کا اہم مجموعہ قرار دیا۔حقانی القاسمی نے کہا کہ پروفیسر اخترالواسع کی شخصیت علم، رواداری اور تہذیبی شعور کی نمائندہ شخصیت ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist