• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مذہبی و آئین حقوق کی صریح خلاف ورزی

کنگ جارج میڈیکل کالج سےمتصل سا ت سو سالہ درگاہوں سے متعلق کارروائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 29, 2026
0 0
A A
مذہبی و آئین حقوق کی صریح خلاف ورزی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کنگ جارج میڈیکل کالج، لکھنؤ کی جانب سے کیمپس سے متصل حضرت حاجی حرمین شاہؒ کے احاطے میں توڑ پھوڑ اور اب حضرت مخدوم شاہمینہؒ کے احاطے میں پانچ سو سالہ قدیم مزارات کے خلاف انہدامی نوٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کالج انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ گمراہ کن پروپیگنڈا کے ذریعے وقف جائیدادوں کے سلسلے میں ملک کے قانون کی خلاف ورزی سے باز آئے اور بلاتاخیر اپنانوٹس واپس لے۔مولانا مدنی نے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کنگ جارج میڈیکل کالج سے متصل مزارات سات سو سال سے زائد عرصے سے قائم ہیں، جب کہ کالج کا قیام 1912 میں عمل میں آیا۔ ایسی صورت میں میڈیا میں یہ تاثر دینا کہ کالج کے احاطے میں درگاہوں کا کیا کام ہے، سراسر جھوٹ اور گمراہی پر مبنی ہے۔ کالج کے قیام کے وقت، 1912 میں، محکمۂ مال (ریونیوڈپارٹمنٹ) نے درگاہ کی زمین کو یونیورسٹی کیمپس سے الگ حدبندی کے ذریعے واضح کر دیا تھا، جو اس کی مستقل اور علیحدہ قانونی حیثیت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔مولانا مدنی نےمزید کہا کہ 26 اپریل 2025 کو سات سو سالہ قدیم آستانۂ حضرت حاجی حرمین شاہؒ کی حدود میں واقع وضوخانہ، عبادت گاہ اور زائرین کی آمد و رفت سے متعلق سہولیات کوپروفیسر ڈاکٹر کے۔ کے۔ سنگھ کی نگرانی میں مسمار کئے جانے کا عمل بھی غیر قانونی اور یک طرفہ عمل تھا جس سلسلے میں کوئی عدالتی حکم موجود نہیں ہے۔لیکن یہ عمل میڈیا کے غلط بیانے کے شور میں انجام دیا گیا۔مولانا مدنی نے کہا کہ جیسا کہ واضح ہے کہ مذکورہ اراضی وقف ایکٹ 1995 کے تحت باقاعدہ وقف جائیداد ہے اور سنی وقف بورڈ میں درج ہے۔ وقف قانون کے مطابق وقف جائیداد سے متعلق کسی بھی تنازع یا کارروائی کا اختیار صرف مجاز عدالت کو حاصل ہے، نہ کہ کسی تعلیمی ادارے یا اس کے کسی افسر کو۔ اس لیے اس نوعیت کے نوٹس اور دھمکی آمیز طرزِ عمل سراسر غیر قانونی ہیں۔آخر میں مولانا مدنی نے کہا کہ ایسے مواقع پر وقف بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فعال اور متحرک کردار ادا کرے، قدیم آثار، مزارات اور معابد کی منظم نشاندہی کے لیے ایک خصوصی مہم چلائے۔ جو متذکرہ بالا درگاہ میں جو حصے منہدم کیے گئے ان کی بازیابی کا جائے اور متولیوں کو متعلقہ قانونی دستاویزات کی مصدقہ نقول فراہم کرے، تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات اور تنازعات کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist