نئی دہلی،جے ایم آئی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے جامعہ یونیورسٹی، نئی دہلی کے نہرو گیسٹ ہاو¿س میں یونیورسٹی کی اعزازی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ اختر کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔پروگرام کی صدارت مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر اخترالواسع نے کیا۔جے ایم آئی یونیورسٹی کورٹ ممبر ڈاکٹر ایس فاروق نے وائس چانسلر مسز نجمہ اختر کو نئے چانسلرعالی جناب سیدنا مفضل سیف الدین کے انتخاب اور جے ایم آئی یونیورسٹی میںطبی اور آیوروید کالج کھولنے پر مبارکباد دی۔ پروفیسرایم ادریس اور۔ عارف زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کے کام کو سراہا۔ڈاکٹر سید احمد خان، صدر یونانی طبی کانگریس نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔