نئی دہلی، رمضان شریف کی ستاویں شب میں مسجد و مدرسہ قادریہ تعلیم الاسلام جنتاکالونی میں مسجد ہذا کے خطیب و امام مولانا سید ہارون رضا کے ذریعہ قرآن شریف مکمل کیا گیا اور سماعت حافظ جنید احمدنے کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں قاری راشد رضا،قاری محمد آصف ،عثمان خان نوری اورطیب رضاوغیر ہ نے نعت و مناقب پیش کئے۔خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ہارون رضا نے کہا کہ قرآن کریم بہت ہی مقدس کتا ب ہے جس کو پڑھنے اور سننے والے دونوں خوش نصیب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مومنین کے لئے رحمت بھی ہے اور شفا بھی یہی وجہ ہے کہ کسی بیماری میں یا پریشانی میں آیت کریمہ کو پڑھ کر دم کرنے سے افاقہ ہوجاتا ہے ۔انہوں نے لوگوں کو تلقین کی کہ اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں تاکہ دونوں جہان میں سرفرازی حاصل ہو۔مولانا کی ہی رقت انگیزدعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی ۔پروگرام کے انتظام و انصرام میں حافظ اقتدارالدین قادری،ڈاکٹر مخدوم،شاداب خان،شارق خان،دانش خان،ناظم خان،ناصر خان ،ذاکر حسین صدیقی،افسر پردھان،چھوٹے افسر ،ناصر خان اور سلمان خان نے اہم تعاون پیش کیادوسری جانب قادر ی مسجد شری رام کالونی کھجوری میں ۲۷ویں تراویح میں قرآن کریم مکمل ہوا۔مسجد ہذا کے خطیب وامام مولانا نعیم الدین قادری مصباحی نے قرآن شریف مکمل کرنے کا شرف حاصل کیا جبکہ حافظ و قاری فہیم احمد کو سماعت کرنے کی سعادت آئی جنہیں اراکین کمیٹی کی جانب سے لاکھوں روپئے نقداور تحائف پیش کئے گئے۔مدرسہ سلطان الہند ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیئر مین صوفی اشفاق میاں جانی نے علما و مہمانان کاتعارف اورمسجد کمیٹی کی کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کیا۔اس موقع پر منعقد ہ تقریب میں قاری فاروق رضا برکاتی و قاسم شمسی نے ہدئہ نعت پاک پیش کیا۔مولانا گل محمد نے قرآن کریم کی فـضیلت پرتقریر کر تے ہو ئے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے، تعلیم انسان کو انسان بناتی ہے، اگر تعلیم نہ ہو تو انسان میں اور حیوان میں کوئی فرق نہیں بلکہ بعض اوقات وہ حیوان سے بھی گیا گزرا ہوجاتا ہے، یعنی ایسے کام کرگزرتا ہے جن کو کرتے ہوے حیوان بھی شرمائے۔ انسان میں اور حیوان میں اللہ تعالیٰ نے جو فرق رکھا ہے وہ عقل و فہم کا ہے۔اہم شرکا میں مولانا نجم الدین ،قاری عرفان حافظ زبیر ،قاری عابد قاری عارف ،حافظ رفیع،حافظ ارشد چشتی اور اقبال بھائی کے نام شامل ہیں۔ اراکین کمیٹی ابرارحسین ،محمدالیاس چودھری،ذاکر سنگھانیا،محمد اکرم ،ذیشان ،یعقوب اور اعجاز الحسن نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔












