• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مولانا محمد سمیر الدین قاسمی کی وفات پر ایک نوٹ

شعیب رضافاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 22, 2023
0 0
A A
مولانا محمد سمیر الدین قاسمی کی وفات پر ایک نوٹ
Share on FacebookShare on Twitter

کہا تو یہی جاتا ہے کہ جانے والے کے ساتھ کو ئی نہیں جاتا اور زندہ انسانوں کی فطرت ہے کہ بہت جلد غم و الم کے اندوہناک سانحے کو بھی بھول جاتا ہے۔یہ نظام قدرت بھی ہے اور فانی دنیا کی سب سے بڑی سچائی بھی۔لیکن خدا نے ہمیں جو شعور بخشا ہے اس کا جائز استعمال کرتے ہوئے بھی اپنے معروف بزرگوں کی رحلت سے قائم ہونے والے خلا کو دیکھ کر غم و اندوہ کے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں۔ایک ایسے دور میں جب ملت روز بروز بے یارو مددگار ہوتی جا رہی ہے۔ہمارے اپنے اعمال اسلامی تربیت کی کمی کے باعث بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ہم نے قرآن سے رشتہ توڑ لیا ہے،بیجا رسوم و عادات اپنا کر اپنے معاشرے کو پراگندہ کر رہے ہیں۔اخلاق ہماری زندگی میں مفقود ہو چکا ہے اور پڑوسی تک ہمارے شر سے بچنے کی دعائیں مانگ رہا ہے۔اس دور میں گنتی کے جو چند علماءہمارے درمیان باقی ہیں وہ بھی ایک ایک کر کے رخصت ہو رہے ہیں۔ معروف عالم دین حضرت اقدس الحاج مولانا محمد سمیر الدین صاحب قاسمی کی شخصیت بھی ہمارے لئے اللہ کی ایک ایسی برکت تھے جو اب ہم سے رخصت ہو کر سفر آخرت پر روانہ ہوگئے۔مرحوم جنہیں مرحوم لکھتے ہوئے بھی کلیجہ کانپتا ہے، کشن گنج کی معروف علمی و دینی شخصیت تھے ،وہ بزرگ عالم دین، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی صاحب نور اللہ مرقدہ کے آخری شاگرد مدرسہ رشیدیہ لوہیا کاندر ضلع کشن گنج بہار کے بانی و مہتمم تھے۔ حضرت مولانا محمد سمیر الدین قاسمی نے بروز منگل 21مارچ2023 کو قریب 12 بجے آخری سانس لی اور اس فانی دنیا کو الوداع کہا۔مرحوم کشن گنج کی معروف علمی شخصیت تھے ، آپ نے قریب 90 سال کی عمر پائی ادھر کئی مہینوں سے بیمار تھے، آپ اس پیرانہ سالی میں بھی کھڑے ہوکر نماز با جماعت ادا فرماتے، ہر وقت اللہ کے ذکر میں مصروف رہتے، ان کی بے نفسی اور سادگی ضرب المثل تھی، آپ نے آج سے تقریبا69 سال قبل اپنے آبائی گاؤ ں لوہیا کاندر کے ویرانے میں ایک مدرسہ کی بنیاد رکھی جو آج ایک تناور درخت کی شکل میں اپنا فیض لٹا رہا ہے۔
آپ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب سہارنپوری نور اللہ مرقدہ کے فیض یافتہ، قطب زماں شیخ الحدیث حضرت مولانا منور حسین صاحب التاباڑی کے منظور نظر اور قطب وقت حضرت مولانا محمد امام الدین صاحب خلیل آباد کھتاٹولی علیہ الرحمہ کے خلیفہ مجاز تھے، ان کے جانے سے جو خلا واقع ہوا ہے اس کے پر ہونے کی امید نہیں، آپ سیمانچل کی5 معروف بزرگ شخصیات میں سے آخری بزرگ عالم دین تھے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤ ں لوہیا کاندر میں بعد نماز عصر5 بجے مدرسہ کے قریب ان کے بڑے صاحبزادہ و خلیفہ مجاز جناب الحاج مولانا عبد القیوم صاحب کی امامت میں ادا کی گئی اور وصیت کے مطابق انہیں عام قبرستان سے متصل ان کی اپنی زمین میں لاکھوں سوگواروں نے سپرد خاک کیا، رب کریم غریق رحمت کرے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائے آمین۔سیمانچل کے لوگ چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں افسردہ ہیں کیونکہ سیمانچل سے آج پھر ایک ایسا جنازہ اٹھا ہے جیسا الحاج مولانا اسرار الحق قاسمی کا اٹھا تھا۔
اسرار الحق قاسمی بھی اسی زمین سے اٹھے تھے اور اپنی گوناں گوں صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف بلکہ سیاست بام عروج تک پہنچے مولانا اسرار قاسمی ایک عالم دین، سیاست دان، کالم نگار اور کشن گنج نشست سے رکن پارلیمان بھی تھے۔ نیز جمعیتہ علمائے ہند کے صوبائی صدر، آل انڈیا ملی کونسل کے نائب صدر، دار العلوم دیوبند کے رکن شوریٰ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن بھی تھے۔آج ایک سانحے کی خبر مجھے اس وقت ملی جب میں پریس کلب آف انڈیا دہلی میں ایک مخصوص میٹنگ کے لئے گیا تھا،وہیں مجھے میرے بھائی جیسے دوست دانش انورملے جن کا تعلق سیمانچل کی سرزمین سے ہے، لیکن ایک طویل عرصہ سے دہلی میں مقیم ہیں اور سوشل ورکر کے ساتھ انٹر پریونر شپ کرتے ہیں۔ہم دونوں نے بہت دیر تک مولانا سمیر مرحوم کے سانحہ ارتحال اور مولانا اسرار الحق قاسمی سے متعلق یاد داشتوں کے صفحات کا آموختہ کیا اور پھر رب سماوات کے حضور دعا کی کہ اللہ سیمانچل کی دھرتی کو علم و دانش کی ایسی ہی شخصیات پھر عطا کر۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist