(رضوان سلمان )
دیوبند، 9؍ اگست سماج نیوز سروس:جامعہ طبیہ دیوبند اور جامعہ کالج آف فارمیسی کی جانب سے میرا ماٹی میرا دیش مہم کے تحت ادارہ کے احاطہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔جس کا افتتاح ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے کیا ۔اس پروگرام کے دوران ترقی یافتہ ملک کے خوابوں کو حقیقی شکل دینے کے لئے حلف لیا گیا ۔بعد ازاں قومی جھنڈا لہرانے کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ طبیہ دیوبند کے پرنسپل نے ہندوستان کو 2047تک ترقی یافتہ ملک بنانے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے اور غلامی کی ذہنیت کو ختم کردینے نیز ملک کی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لئے جد وجہد کرنے کی اپیل کی ۔اس موقع پر یہ بھی عہد کیا گیا کہ ہندوستان کے شہری ہونے کے ناطے ہم سب اپنا فرض نبھائیں گے ۔اس کے لئے پروگرام میں موجود طلبہ وطالبات ،اساتذہ اور دیگر ملازمین کو حلف دلایا گیا ۔ڈاکٹر اختر سعید نے بتایا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 30؍جولائی کو من کی بات کے دوران میری ماٹی میرا دیش مہم کا اعلان کیا تھا ۔اس مہم کے تحت ہندوستان کے جانثاروں کو یاد کرنے کے لئے پورے ملک میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔اس مہم کا آغاز بدھ کے روز کیا گیا جس کا اختتام 30؍اگست کو ہوگا۔انہو ں نے بتایا کہ 15؍اگست 2023یوم آزادی کے موقع پر بھی یہ پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔بعد ازاں 16؍اگست سے بلاک میونسپل بورڈ اور صوبائی سطح پر بھی ان پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ملک گیر مہم کا اختتام آئندہ 30؍اگست کو نئی دہلی میں اعلیٰ شخصیات کی موجودگی میں ہوگا ۔ڈاکٹر اختر سعید نے بتایا کہ تکنیکی تعلیم پریشد اترپردیش ،لکھنؤ کے احکامات کے مطابق وزیر اعظم نے 30؍جولائی کو مذکورہ پروگرام کا اعلان کیا تھا ۔اس مہم کے تحت ملک کے بہادروں کو پیار کرنے کے لئے پورے ملک میں مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کا آغاز 9؍اگست کو ہوکر 30؍اگست کی اختتامی تقریب تک چلے گا ۔جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے اس سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے ملک کو ترقی پذیر کیسے بنا سکتے ہیں ۔اس سلسلہ میں انہوں نے باز اہم نکات پر روشنی ڈالی اور طلبہ وطالبات کو بیدار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کی اصلاح سے مراد کسی بھی ملک کا افراد کی مجموعی کوششوں کی بدولت اخلاقی ، سماجی ،معاشی اور معاشرتی تمام شعبہ ہائے زندگی میں بہتری کی طرف گامزن ہونا،کسی بھی ملک میں طلبہ کی مثال ایک ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے ، ملک وقوم کی ترقی میں طلبہ مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، افراد ملک کر ایک قوم بناتے ہیں اور قومیں مل کر ملک بناتی ،ہیںیہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اس ملک کے نوجوانوں کا کردار صف اول کے سپاہی کی طرح ہوتا ہے ۔اس منعقدہ پروگرام کے موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے ڈاکٹر محمد فصیح ،ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی،ڈاکٹر فخر السلام،ڈاکٹر نوید اختر،ڈاکٹر محمد فرقان،ڈاکٹر محمد آصف،ڈاکٹر رشدہ سعیدی،ڈاکٹر جویریہ ہاشمی،عامر سعیدی،ارون کمار،جوگیندر کمار،محمد جاویدکے علاوہ دیگر اسٹاف اور طلبہ وطالبات موجود رہے ۔اسی موقع پر جامعہ کالج آف فارمیسی دیوبند کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابھیشیک بھاردواج ،وکیل احمد،محمد فیضی،وقار احمد،عائشہ پروین،آصف ترکی،روپا لانبا،دیو دت،رمیز احسان اور محمد عظیم وغیرہ موجود رہے ۔