• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اڈانی گروپ کے ریفائنڈ آئل گودام میں لگی بھیانک آگ

کروڑوں روپے کا نقصان، آگ پر 13 گھنٹے بعد پایا گیا قابو، پورے علاقہ میں پھیلا دھواں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 28, 2023
0 0
A A
اڈانی گروپ کے ریفائنڈ آئل گودام میں لگی بھیانک آگ
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند، 27؍نومبر،سماج نیوزسروس:سہارنپور میں کوتوالی دیہات علاقہ کے بہٹ روڈ پر واقع گاؤں رسول پور میں اڈانی گروپ کے سرسوں کے تیل اور ریفائنڈ گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔اس دوران تیل اور ریفائنڈ سے بھرے کنستروں میں دھماکے بھی ہوئے۔ جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ سہارنپور کے علاوہ کئی اضلاع سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بلانا پڑا۔ ٹیموں نے 13؍ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ گودام کے قریب بنائے گئے کئی مکانات آگ سے بچ گئے۔ خوش قسمتی ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بہٹ روڈ کے رہنے والے روی جین کا گاؤں رسول پور میں تقریباً سات بیگھوں میں گودام ہے۔ انہوں نے یہ گودام اڈانی ولمار لمیٹڈ کمپنی کو کرایہ پر دیا ہے، جہاں سے فارچیون کمپنی کا سرسوں کا تیل اور ریفائنڈ، آٹا، دالیں اور چینی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء سہارنپور سمیت مغربی یوپی کے کئی اضلاع اور اتراکھنڈ میں سپلائی کی جاتی ہیں۔ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے گودام میں اچانک بھیانک آگ بھڑک اٹھی، سرسوں کے تیل، ریفائنڈ اور اشیائے خوردونوش کا گودام رات بھر جلتا رہا اور دھماکے ہوتے رہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ سہارنپور کے علاوہ میرٹھ، مظفر نگر، شاملی و دیگر اضلاع سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ٹیموں کو بلانا پڑا۔ فائر فائٹرز رات بھر آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ تقریباً 13 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اس گودام میں نہ تو آگ سے بچاؤ کے انتظامات پائے گئے اور نہ ہی فائر محکمہ سے این او سی لی گئی تھی۔ سی ایف او پرتاپ سنگھ نے کہا کہ اس کی جانچ کی جا رہی ہے اور کارروائی کی جائے گی۔آگ اتنی بھیانک تھی کہ فائر ٹیموں کو آگ کو قابو کرنے میں کافی مشقت کرنی پڑی، ٹیموں نے آگ بجھانا شروع کر دی تاہم تیل اور ریفائنڈ آئل کی وجہ سے آگ تیزی سے پورے گودام میں پھیل گئی۔ تیل اور ریفائنڈ کنستروں میں دھماکے بھی ہوئے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، لیکن فائر ڈپارٹمنٹ اور دیہات کوتوالی پولیس ہر سطح پرجانچ کررہی ہے۔غنیمت رہی کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ سی ایف او پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ گودام میں لگی آگ بجھانے کے کوئی انتظامات نہیں تھے۔ اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کارروائی کی جائے گی۔گودام کے پیچھے ایک آبادی والا علاقہ ہے۔ یہاں تقریباً 50 گھر ہیں۔ آگ بڑھتے دیکھ کر فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے گھروں کو خالی کرایا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ 500 میٹر کے فاصلے پر واقع گھروں کے اوپر رکھے پانی کے ٹینک بھی پگھل گئے۔ کئی گھروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔آگ لگنے سے علاقے میں تقریباً دو کلومیٹر تک دھواں پھیل گیا جس کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist