سرینگر: مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والا جوڑا لقمہ اجل بن گیا ۔اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام میں رافٹنگ بوٹ حادثے کی شکار ہوئی جس میں میاں بیوی کی موت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑہ پہلگام سیرو تفریح کیلئے آئے تھے اور وہ وہاں رافٹنگ بوٹ میں حادثے کے شکار ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تیز ہوائوں کے باعث رافٹنگ کشتی دریائے لدر میں الٹ گئی۔اور اس میں موجود تین افراد غرقاب ہو ئے جس کے بعد بچائو آپریشن شروع کیا گیا اور اس میں گجرات کے ایک جوڑے کی نعشوں کو بر آمد کر لیا گیا جبکہ ممبئی کی ایک خاتون کو بچا لیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مرنے والے جوڑے کی شناخت پٹیل شرمیلا بین اور ان کے شوہر پٹیل بھیکھا بھائی امبالال کے طور پر ہوئی ہے، جو احمد آباد گجرات کے سیجا پوربوگھا کے رہائشی تھے ۔ ممبئی کے سیاح جس کی حالت تشویشناک ہے اور میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر علاج ہے اس کی شناخت مسکان خان بیوی پروین شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔