مرادآباد، کبھی کبھی ذرا سی لا پروائی انسان کی زندگی کا خاتمہ کر دیتی ہے اور گھر والوں کی امیدیں بھی دم توڑ دیتی ہیں ایک ایسی ہی درد ناک موت کل شام کٹگھر اسٹیشن کے نزدیک حافظ صاحب کی مزار کے پاس ہوئی۔ جب محلہ مقبرہ کیت والی مسجد کا ساکن ضمیر عمر ۳۵؍سال حافظ صاحب کی مزار پر جارہا تھا اسٹیشن پر کھڑی مالگاڑی کے نیچے سے اس نے گزنے کی کوشش کی تو گاڑی چل پڑی اس کی زد میں آکر ضمیر کے دو ٹکرے ہو گئے جس کو ٹرین رکواکر لوگوں نے گاڑی کے نیچے سے نکالا اور گھر والوں کو اطلاع دی۔ گھر میں عید کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں اس کی موت کی اطلاع پاکر گھر میں کہرام مچ گیا۔ ضمیرڈھلائی کا کام کرتا تھا۔ اس کے تین بھائی اور چار بہنیں ہیں اطلاع پاکر کٹگھر پولیس اور جی آر پی بھی پہنچ گئی۔ضمیر کے گھر والوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔












