• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

نارنگ ساقی کی اردونوازی کا اعتراف، تہنیتی جلسہ کا انعقاد
’رہنمائے تعلیم ‘ کے خصوصی شمارہ بیاد رحمت اللہ فاروقی، سالک دھامپوری، نصرت ظہیر و انورصدیقی کا اجر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 24, 2022
0 0
A A
نارنگ ساقی کی اردونوازی کا اعتراف، تہنیتی جلسہ کا انعقاد’رہنمائے تعلیم ‘ کے خصوصی شمارہ بیاد رحمت اللہ فاروقی، سالک دھامپوری، نصرت ظہیر و انورصدیقی کا اجر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، ہمارا سماج:دنیابھر میں یوم اردوتقریبات کے سلسلہ میں ایک باوقارکڑی کا اضافہ اس وقت ہوا جب گزشتہ 117سال سے جاری ’رہنمائے تعلیم ‘ کے خاص نمبرکا اجراءعمل میں آیا اور جناب کے ایل نارنگ ساقی کو ان کی اردو نوازی کے لیے تہنیت پیش کی گئی۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹرسید فاروق نے کی اور نظامت کے فرائض سید منصورآغا نے انجام دیے۔ یہ خاص نمبرمولانارحمت اللہ فاروقی، جناب سالک دھامپوری ،جناب نصرت ظہیراورسماجی کارکن انورصدیقی ایڈوکیٹ کی علمی ، ادبی اورسماجی خدمات اورشخصیت کی یاد میںنکالاگیا۔
اپنے تمہیدی کلمات میں منصورآغا نے کہا کہ جناب نارنگ ساقی کی اردو نوازی بے مثل ہے۔ وہ تقریبا ڈیڑھ درجن وقیع اردوکتابوں کے مصنف، مرتب اورناشر ہیں۔ وہ خاموشی سے اردوادیبوں و شاعروں کو بھی نوازتے رہتے ہیں اوررہنمائے تعلیم کی سرپرستی بھی فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن شخصیات سے منسوب یہ خصوصی شمارہ ہے ان سب نے اپنے اپنے طورپر اردو زبان کی خدمت انجام دی ہے۔ فاروقی صاحب نے بے شمار بچوں اور بڑوں کو اردو پڑھائی اورمفت پڑھائی۔ یہی ان کا مشن تھا۔ دھامپوری صاحب نے ہر صنف ادب میںطبع آزمائی کی اور کئی کتابیں چھوڑیں۔ نصرت ظہیر کی مزاح نگاری عالم آشکارا ہے۔ اس میں طنزبھی ہے اور تجزیہ بھی۔ انورصدیقی نے عدالتوں میں خاموشی سے عوامی خدمات انجام دیں۔
متین امروہوی نے نارنگ ساقی صاحب کی خدمت میں منظوم تہنیت پیش کی۔ جناب سہیل انجم نے نثری تہنیت نامہ پیش کیا اورجلسہ کی نظامت کے دوران رہنمائے تعلیم کی تاریخی اہمیت، روزنامہ قومی آواز کے سابق ساتھیوں جناب نصرت ظہیر اور رحمت اللہ فاروقی کی یادوں کا تذکرہ کیا۔
پرہجوم جلسہ کی خاص بات یہ رہی کہ مولانارحمت اللہ فاروقی کی صاحبزادی رافعہ صالحاتی ،جناب نصرت ظہیر کی صاحبزادی شبنم پروین اور انورصدیقی کی بیٹی طوبیٰ انورنے بھی اظہارخیال کیا ۔ اندازہ یہ ہوا کہ ہمارے ان ممدوحین نے اپنی بچیوں کو خاص اہمیت دی چنانچہ بیٹیاں ان کی خصوصیات پر فداہوگئیں۔
ڈاکٹرسیدفاروق، صدر جلسہ نے ان بچیوں کی موجودگی اوراپنے اپنے مرحوم والد کے لیے والہانہ اظہارانسیت واحترام کوخصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے اپنے پرمغزخطاب میں بچوں ، خصوصاً بچیوں کی تربیت کے کئی اہم نکتے بیان کیے۔ انہوں نے کہا والدین اوربچوں میں الفت توہوتی ہے، لیکن قربت نہیں ہوتی ہے۔ اچھی تربیت اورتوجہ سے قربت پروان چڑھتی ہے، والدین اوربچوں میں دوستی ہوتی ہے۔ اجنبیت رہتی ہے تومسائل پیداہوتے ہیں۔
کے ایل نارنگ ساقی نے مختصرخطاب میں جلسہ کے منتظمین کا والہانہ انداز میں شکریہ اداکیا اورکہاکہ اردونوازی اوراردو نوازوں کی قدر کرنا ہمارا خوشگوارفریضہ ہے۔ آپ نے یہ باوقار جلسہ منعقد کرکے اس کا اعتراف کیا، یہ بھی اردو نوازی ہے۔پروفیسر خواجہ ایم شاہد، صدراے آئی ای ایم نے توقع ظاہر کی کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ابتدائی تعلیم مادری زبان میںدینے کا جو اصول منظورہوا ہے وہ فروغ اردوکے لیے خوش آئند ہوگا۔ جلسہ میں عالمی یوم اردو کے بانی ڈاکٹر سیداحمد خاں نے اورجناب معصوم مرادآبادی نے سالک دھامپوری اورمولانا رحمت اللہ فاروقی سے اپنے خصوصی تعلقات کا ذکرکیا۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ سالک دھام پوری بے خوف، بے باک اور بے لاگ سادہ لوح شخصیت کے حامل بلند پایہ صحافی تھے اور اُن کے مراسلات نے ان کا قد اور اونچا کر رکھا تھا۔ ماہ نامہ اردو دنیا کے مدیر حقانی القاسمی نے جناب نصرت ظہیر کی ادبی شخصیت پر خصوصی روشنی ڈالی۔ ان کے معاون راشد اعظمی،ہندستان ایکسپریس کے معاون مدیر ظفر انور شکرپوری رہنمائے تعلیم کے خصوصی شمارے پر تبصرہ پیش کیا۔انعام الرحمن،زبیرخاںاور جاوید سالک فرزند سالک دھامپوری نے بھی اظہار خیال کیا

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں اویسی کنگ بریکر بن سکتے ہیں

    جولائی 5, 2025
    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    جولائی 5, 2025
    غزہ جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے: سعودی وزیر خارجہ

    غزہ جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے: سعودی وزیر خارجہ

    جولائی 5, 2025
    امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید

    امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید

    جولائی 5, 2025

    بہار میں اویسی کنگ بریکر بن سکتے ہیں

    جولائی 5, 2025
    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    جولائی 5, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist