اشفاق گلزار
سرینگر ،سماج نیوز سروس: نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اپنی انسداد منشیات مہم کو مزید تیز کرے گی اور آنے والے دنوں میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائے گی۔سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے کہا کہ پولیس ہمیشہ منشیات کے خلاف مشن موڈ میں رہی ہے۔












